Islamic and Quotation


نعت

دِلوں سے غم مٹاتا ہے محمّدﷺ نام ایسا ہے
نگر اُجڑے بساتا ہے محمّدﷺ نام ایسا ہے

کوئی یعقوبؑ سے پوچھے کہ یوسفؑ مل گئے کیسے
یہ بچھڑوں کو ملاتا ہے محمّدﷺ نام ایسا ہے

اِنہی کے نام سے پائی فقیروں نے شہنشاہی
خُدا سے بھی ملاتا ہے محمّدﷺ نام ایسا ہے

مُحبت کے کنول کھلتے ہیں اُن کو یاد کرنے سے
پڑی خوشبو یں لاتا ہے محمّدﷺ نام ایسا ہے

مدد حاصل ہے مجھ کو آج بھی شاہِ مدینہ کی
اَرے میری بگڑی بناتا ہے محمّدﷺ نام ایسا ہے



نورِچشمِ رسالتؐ پہ لاکھوں سلام
مُصطفٰےؐکی شریعت پہ لاکھوں سلام

جس پر قرآن نازل ہوا عرش سے
اُس پیغمبؐر  کی صورت پہ لاکھوں سلام

خضرؑ بھی جس سے فیضان حاصل کریں
اُس چراغِ ہدایت  پہ لاکھوں سلام

اُ ن کو دیکھا  تو دیدارِ خالق ہوا
مظہرِحسنِ قدرت پہ لاکھوں سلام

اِن کا عرفان، عرفانِ حق کی سنّد
آئینہ دارِوحدت پہ لاکھوں سلام

یہ سفارش جو کر دیں تو جنت ملے
تاجدارِ شفا عت پہ لاکھوں سلام

جس کی آمد کی تمہید لاکھ انبیآء
اُس نبیؐ کی نبو ت پہ لاکھوں سلام

جس پہ صد قے ہیں کو نین کی دولتیں
اُس مدینے کی دو لت پہ لاکھوں سلام

جس کا قرآن میں آیا ہے طٰہ  ٰ لقب
اُس کی شانِ عبادت پہ لاکھوں سلام

جس کی تعلیم سے دل ہیں روشن وزؔیر
اُس کی صورت و سیرت پہ لاکھوں سلام 












%%%%%%%%%%%%%%%%%%%%%%%%%%%%%


















































































































1 comment:

  1. لاجواب بہت بہترین جزاک اللہ ❤

    ReplyDelete

Poor seller

مفلس جو اپنے تن کی قبا بیچ رہا ہے واعظ بھی تو ممبر پے دعا بیچ رہا ہے دونوں کو درپیش مسائل اپنے شکم کے وہ اپنی خودی اپنا خدا بیچ رہا ہے