Showing posts with label Thirsty river. Show all posts
Showing posts with label Thirsty river. Show all posts

Sunday, 17 September 2023

Piyas Darya ki (Thirsty river)




غزل

پیاس دریا کی نگاہوں سے چھپا رکھی ہے

ایک بادل سے بڑی آس لگا رکھی ہے

 

تیری آنکھوں کی کشش کیسے تجھے سمجھاؤں

ان چراغوں نے مری نیند اڑا رکھی ہے

 

کیوں نہ آ جائے مہکنے کا ہنر لفظوں کو

تیری چٹھی جو کتابوں میں چھپا رکھی ہے

 

تیری باتوں کو چھپانا نہیں آتا مجھ سے

تو نے خوشبو مرے لہجے میں بسا رکھی ہے

 

خود کو تنہا نہ سمجھ لینا نئے دیوانوں

خاک صحراؤں کی ہم نے بھی اڑا رکھی ہے


 اقبال اشہر



 

Ishq hota hai ( Love you)

  عشق ہوتا ہے اگر تم کو تو ہونے دینا پتہ ہے یہ کم ظرف لوگوں کا کام نہیں قسمت والوں کو ملتی ہے الفت ان کی ہے عطا ایسی کہ عام لوگوں کا ن...