Wednesday 31 January 2018

Ishq Ka Suroor


غزل
عشق میں ایسا سُرور رکھا ہے
 مر کے   جینا ضرور رکھا ہے

چڑھ گیا عشق میں  جوسولی پر
نام اُس کا منصور رکھا ہے

دل بنا یا ہے پاک کس کے لیے
آپ کی خَاطر حُضور رکھا ہے

اُس کو مومن میں کہوں کیسے
جس کے دِل میں غُرور رکھا ہے

آپ کے دیدار کے لئے رب نے
میری آنکھوں میں نور رکھا ہے

جن کو آتے ہیں آدابِ کلامِ عشق
اُن کے قدموں میں طور رکھا ہے

 جن کی قربت کو دل ترستا ہے
اُن کو ہم سے دُور رکھا ہے

 وہ کیا جانے دیوانگی کامزہ
جن میں عقل و شعور رکھا ہے

ایسےدیوانے دیکھےہیں کہیں  عاؔدل
غم  کو پی کربھی مسرور رکھا ہے




Tuesday 30 January 2018

Muhabbat Karo


غزل
محبت کروگےتو   تڑپتے رہو گے
مقدر سے اپنے تم لڑتے رہو گے

وفا نہ ملے گی زمانے میں تم کو
سداٹوٹ  کر  تم بکھرتے رہو گے

دِل میں  ملن کی جو خواہش کرو گے
ہجر کی آگ میں تم جلتے رہو گے

جدائی کےلمحوں کی قید میں عاؔدل
خوشی کو سدا تم ترستے رہوگے



Monday 29 January 2018

Dewana Banaya hai


دیوانہ بنایاہے،تو دیوانہ   ہی رکھنا
اپنی چاہت کا ، تو  پروانہ ہی رکھنا

دل پہ  ہےاختیار  نہ کوئی اپنا  زور
ہستی کا اپنی مجھے،تو مستا نہ ہی رکھنا

عاؔدل



Saturday 27 January 2018

Ruhaniyat


روحانیت کی روح   تک  پہنچنے  کے لئے
سب رشتے چھوڑ کر  اُس سے رشتہ جوڑ لے

مِٹاد ے اپنی ہستی  کو، انّاکو  کر قربان
یقینِ کامل کرپیدا ، ربّ سے ناطہ جوڑ لے

عادؔل




Friday 26 January 2018

Shaam ka Saya


غزل
جب   شا م کا سایہ ڈھلتا ہے
اک شخص مجھے یاد آ تا ہے

بھیگیُ ر ت میں ساون کی طرح
میر ے دل میں وہ لہرا تا ھے

محفل ہو یا کے تنہائی
میرے ساتھ وہ ہر پل رہتا ہے

تیری یاد کا ہر اِک لمحہ
میری روح کو مہکا تا ہے

کیا بتلا ئیں ہجر کے غم
اک درد سا دل میں رہتا ہے

جس دن سے بچھڑا ہے عادؔل
ہر خواب ادھورا لگتا ہے



Thursday 25 January 2018

Sufi Rang II


میں نکمّا ،میرے کَم نکمّے،نکمّی میری ذات
توں اُچا، تیری شان اُچی،اُچی تیری ذات

میرا ہر لمحہ وِچ خسارہ،میری نہ کوئی اوقات
جو کرم تیرا ہوسی ربّا، تاں بڑنسی کوئی بات
عادؔل







Sufi Rang



میں نکمّا میری عبادت مَاڑی،  کمّ نہ  کوئی سُتھرا
جو عمل میں کیتےربّا، رہی نیت  میِری کھوٹی

کیویں میں تُوڑ چڑھساں،جھولی میری خالی
جے توں کرم کرینسے ربّا،تاں کوئی گل بڑنسی


عادؔل




Wednesday 24 January 2018

Dildaar Ho Jai



کبھی ایسا ہو کہ وہ میرا ، دلدار ہو جائے
میری  آنکھوں کو اُسکا دیدار ہو جائے

یہ معجزہ بھی ہو کبھی  میری محبت میں
ہلیں نہ لب میرے اور اظہار ہو جائے


 عاؔدل





Monday 22 January 2018

Teri Khushi

تیری خوشی کے لئے،گلے غم  کوہم لگائیں گے
کریں گے یاد تجھےہر دم،خُود کو بُھول جائیں گے

کروں میں تجھ سےگلہ کیسے تیری بے وفائی کا
لکھی تھی قسمت میں جفا،کیسے بھلامٹائیں گے

عاؔدل






Saturday 20 January 2018

Ishq main Khaak howay


عشق میں جو خاک ہوئے
وہی لوگ  تو پاک ہوئے

 خوشی اُن کو ڈھونڈتی ہےسدا
اشک جن کے نمناک ہوئے
 عاؔدل










Friday 19 January 2018

Teri Raza


جھکا میں تیری رضا کے لئے
اُٹھا میں تیری صدا کے لئے

وجود میرا ہو  اور حکم تیراہو
ہر  لمحہ ہوتیری ادا کے لئے

عاؔدل







Thursday 18 January 2018

Ishq kay Kaam



عشق نے  کیسا یہ کام کیا،دُکھ درد میرے نام کیا
جلتے انگاروں پر،ننگےپاؤں چلنا میرےاِنعام کیا

دُکھ کی آہ دی اِس نے،سکھ سے ہم کو  دور کیا
اَشکوں کی مالا پہنائی،مُسکان سے ہم کو دور کیا

رنج والم دیٔے  اِس نے، کَرب سے  آشنائی  دی
آنکھوں کو رتجگے دئے،اطمنّان سے ہم کو دور کیا

عشق نے  کیسا یہ کام کیا،دُکھ درد میرے نام کیا

جلتے انگاروں پر،ننگےپاؤں چلنا میرےاِنعام کیا 

عاؔدل





Tuesday 16 January 2018

Ishq Jalata hai


جینے دیتا ہے،اورنہ مرنے دیتا ہے
عشق تیرا تو مجھے بس جلنے دیتا ہے

چھوڑ کر مجھے تیری  یاد کی کشتی میں
ڈوبنے دیتا ہے ،اورنہ اُبھرنے دیتا ہے
عاؔدل








Sunday 14 January 2018

Dam Wafa ka




غزل
دم وفا کا بھرتےرہنا
  ہم سےہر دم ملتے رہنا
دل کو اُداسی دے جاتا ہے
اِن سایوں کا ڈھلتے رہنا
مجھ کو اچھا لگتا نہیں ہے
غیر سے تیرا ملتے رہنا
منصور نے یہ درس دیا ہے
عشق میں سُولی چڑھتے رہنا
میرے مقدر میں لکھا ہے
ہجر کی آگ میں جلتے رہنا
باطل سے متنفر ہو کر
حق کی حمایت کرتے رہنا
دل میں اُن کو آباد کرکے
عشق کی راہ پہ چلتے رہنا
عاؔدل






Eid aur Khushi ( Eid Greeting)

عید آئی مگردِل  میں خُوشی نہیں آئی بعدتیرے  ہونٹوں پہ ہنسی نہیں آئی کیسے کہہ دوں  وقت بڑا قیمتی ہے عاؔدل جب تک تیری دِید کی گھڑی نہیں ...