Thursday, 1 October 2026

Nazar ka hissab (Eye Counter)


 
نظر نظر کا حساب ہوتا ہے
کس میں کتنا حجاب ہوتا ہے

نظر تو آ تے ہیں سبھی ہم کو
کوئی بند کوئی کھلی کتاب ہوتا ہے

عادل 



Wednesday, 30 September 2026

Ye Kahani phir Sahi (love story again)


  • ہم کو کس کے غم نے مارا یہ کہانی پھر سہی
  • کس نے توڑا دل ہمارا یہ کہانی پھر سہی

 

  • دل کے لٹنے کا سبب پوچھو نہ سب کے سامنے
  • نام آئے گا تمہارا یہ کہانی پھر سہی

 

  • نفرتوں کے تیر کھا کر دوستوں کے شہر میں
  • ہم نے کس کس کو پکارا یہ کہانی پھر سہی

 

  • کیا بتائیں پیار کی بازی وفا کی راہ میں
  • کون جیتا کون ہارا یہ کہانی پھر سہی
  • مسرور انور




Tuesday, 29 September 2026

Nazar ka shikar (Your Gaze)


 ​جب سے ہم آپ کی نظر کا شکار ہو گئے
قسم خدا کی اور بھی ہوشیار ہو گئے

​جن کو سمجھ رہے تھے برسوں سے اپنا یار
دشمن سے ہاتھ ملانے کو تیار ہو گئے


Ever since we fell prey to your gaze...


By God... we became even more cautious.


Those whom we had considered our friends for years...


They became ready to join hands with the enemy.

 

Tuesday, 3 February 2026

Adam ka Butt bana kay (Making an idol of Adam )

آدم کا بت بنا کےاُس  میں سما گیا ہوں

ویسے بھی میں خُدا تھا ایسے بھی میں خُدا ہوں

 

خُود مَیں نے ہی بتایا وہ رازِ کنت و کنزن

اب آدمی کی صُورت جلوہ نما ہوا ہوں

 

کعبہ کلیسا مندر مجھے دھونڈنے کوجا ئیں

غافل سمجھ رہے ہیں کوئی چیز گمشدہ ہوں

 

پہلے تو لا مکاں تھا، اب ہوں مکاں والا

آدم میرا مکاں ہے   اُس میں رہ رہا ہوں

 

تخلیق میری آدم، پہچان میری آدم

میں کس طرح کہوں گا آدم سےمیں جدا ہوں

 

یہ میں نےہی کہا تھا آدم کو سجدہ کر لو

آدم کے بُت کے اندر میں خود بسا ہوا ہوں

 

آدم کو خودہی میں نےاقبال ہے یہ بخشا

گھبراؤ نا فنا سے خود  میں تیری بقا ہوں

بیدم شاہ وارثی





 

Thursday, 20 March 2025

Zindgi Ki Kitaab ( Life Book)


زندگی کی کتاب میں خسارہ ہی خسارہ ہے

ہر لمحہ ہر حساب میں  خسارہ ہی خسارہ ہے

عبادت جو کرتے ہیں جنت کی چاہ میں

اُ ن کے ہر ثواب میں خسارہ ہی خسارہ ہے

عادلؔ





 

Wednesday, 19 March 2025

Dedaar ki Surat ( For Sighting)


جس آنکھ نے دیکھا تجھے اُس آنکھ کو دیکھوں

ہے اِس کے سوا کیا تیرے دیدار کی صورت

وؔاصف کو  سرِ  دَار پُکارا ہے کسی نے

اِنکار کی صورت ہے نہ اِقرار کی صورت

واصف ؔ




 

Sunday, 24 November 2024

Poor seller


مفلس جو اپنے تن کی قبا بیچ رہا ہے

واعظ بھی تو ممبر پے دُعا بیچ رہا ہے

دونوں کو درپیش مسائل اپنے شکم کے

وہ اپنی خودی اپنا خدا بیچ رہا ہے




 

Nazar ka hissab (Eye Counter)

  نظر نظر کا حساب ہوتا ہے کس میں کتنا حجاب ہوتا ہے نظر تو آ تے ہیں سبھی ہم کو کوئی بند کوئی کھلی کتاب ہوتا ہے عادل