Saturday, 7 March 2020

Jab kaanch uthane par jayen ( When the broken heart is lifted )

نظم

جب کانچ اُٹھانے پڑ جائیں
تم ہاتھ ہما رے لے جانا

جب سمجھو کوئی ساتھ نہیں
تم ساتھ ہمارا لے جانا

جب دیکھو کے تم تنہا ہو
اور راستے ہیں دُشوار بہت

تب ہم کو اپنا کہہ دینا
بے باک سہارا لے جانا

جو بازی بھی تم جیتو گے
جو منزل تم بھی پاؤ گے

ہم پاس تمھارے ہو ں نہ ہوں
احساس ہمارا لے جانا

اگر یاد ہماری آ جائے
تم پاس ہمارے آ جانا

بس اِک مسکان ہمیں دینا
تم جان ہماری لے جانا

جب کانچ اُٹھانے پڑ جائیں
تم ہاتھ ہما رے لے جانا



No comments:

Post a Comment

Nazar ka hissab (Eye Counter)

  نظر نظر کا حساب ہوتا ہے کس میں کتنا حجاب ہوتا ہے نظر تو آ تے ہیں سبھی ہم کو کوئی بند کوئی کھلی کتاب ہوتا ہے عادل