تمہارے ساتھ
رہوں تو کمال ہو جاؤں
بس ایک پل کے لئے تم میرے قریب آؤ
میں ایک پَل کے لئے لا جواب ہو جاؤں
تمہارے ساتھ
رہوں تو کمال ہو جاؤں
بس ایک پل کے لئے تم میرے قریب آؤ
میں ایک پَل کے لئے لا جواب ہو جاؤں
چاند سی لڑکی
سنو اے چاند سی
لڑکی
ابھی تم کہہ رہی
تھی نا---
کہ تمہیں مجھ سے
محبت ہو نہیں سکتی---
چلو مانا کہ یہ
سچ ہے---
مگر اے چاند سی
لڑکی---
مجھے اتنا بتاؤ تم---
کہ جب موسم بدلتے ہیں---
گُلوں میں رنگ
بھرتے ہیں---
تو پھر کیوں
مضطرب ہو کر---
اکیلے پن سے
گھبرا کر---
ہوا کو راز دیتی
ہو---
مجھے آواز دیتی
ہو---
تمھارے سامنے جب
کوئی---
میرا نام لیتا
ہے---
تو پھر کیوں
چونک جاتی ہو---
چلو مانا کہ
تمہیں مجھ سے محبت ہو نہیں سکتی---
مگر اتنا سمجھ
لو تم ---
جہاں چاہت نہیں
ہوتی---
وہاں نفرت کے
ہونے کا کوئی امکان نہیں ہوتا—
مگر دعویٰ ہے
چاہت میں ---
جہاں نفرت نہیں
ہوتی---
وہاں اکثر یہ
دیکھا ہے---
اگر کچھ وقت کٹ
جائے—
سمے کی دُھول
چھٹ جائے--
تو وحشت بھاگ
جاتی ہے--
محبت جاگ جاتی ہے---
کیا تم سمجھتے ہو
محبت کیا ہے؟
جب تم کسی سے ٹوٹ کر پیار کرو اور وہ تمہیں اپنی زندگی سے نکال دے، اور تم اپنے دل کی
چیرتی ہوئی تکلیف کے با وجوداُسے لبیک کہو! جب وہ تمہیں بنا کسی قصور کے نظر انداز کرے،
اور تم اُس پر صبر کرلو ، اور تمہاری سوچیں اب بھی اُس کے خلاف نہ ہوں ، جب اُس ہر جائی
کے خلاف کچھ بولنا چاہو تو تمہاری زُبان رُک جائے، اور ہاتھ کچھ لکھنا چاہیں تو شَل ہو جائیں، اور
جب کوئی اُس کے خلاف کچھ بولے تو تم کو بُرا لگے اور تم اُس سے لڑ جاؤ ، کبھی بھی کسی کو اپنے
پیار کی حُرمت کو پامال مت کرنے دینا،محبت میں نے بھی تو کی تھی، اگر اُس بے وفا کو محبت نبھانا
نہیں آئی تو کیا ہوا، میں تو اپنی محبت کو نہیں چھوڑ سکتا، محبت کرنے کے بھی کچھ تقاضے ہوتے
ہیں، محبت قُربانی مانگتی ہے، کبھی رُوح کی ، کبھی جان
کی اور کبھی خواہشات کی۔۔
مفلس جو اپنے تن کی قبا بیچ رہا ہے واعظ بھی تو ممبر پے دعا بیچ رہا ہے دونوں کو درپیش مسائل اپنے شکم کے وہ اپنی خودی اپنا خدا بیچ رہا ہے