کیا تم سمجھتے ہو
محبت کیا ہے؟
جب تم کسی سے ٹوٹ کر پیار کرو اور وہ تمہیں اپنی زندگی سے نکال دے، اور تم اپنے دل کی
چیرتی ہوئی تکلیف کے با وجوداُسے لبیک کہو! جب وہ تمہیں بنا کسی قصور کے نظر انداز کرے،
اور تم اُس پر صبر کرلو ، اور تمہاری سوچیں اب بھی اُس کے خلاف نہ ہوں ، جب اُس ہر جائی
کے خلاف کچھ بولنا چاہو تو تمہاری زُبان رُک جائے، اور ہاتھ کچھ لکھنا چاہیں تو شَل ہو جائیں، اور
جب کوئی اُس کے خلاف کچھ بولے تو تم کو بُرا لگے اور تم اُس سے لڑ جاؤ ، کبھی بھی کسی کو اپنے
پیار کی حُرمت کو پامال مت کرنے دینا،محبت میں نے بھی تو کی تھی، اگر اُس بے وفا کو محبت نبھانا
نہیں آئی تو کیا ہوا، میں تو اپنی محبت کو نہیں چھوڑ سکتا، محبت کرنے کے بھی کچھ تقاضے ہوتے
ہیں، محبت قُربانی مانگتی ہے، کبھی رُوح کی ، کبھی جان
کی اور کبھی خواہشات کی۔۔
No comments:
Post a Comment