Thursday, 8 September 2022

Chand see Larki ( Moon Girl)

چاند سی لڑکی

سنو اے چاند سی لڑکی

ابھی تم کہہ رہی تھی نا---

کہ تمہیں مجھ سے محبت ہو نہیں سکتی---

چلو مانا کہ یہ سچ ہے---

مگر اے چاند سی لڑکی---

مجھے اتنا  بتاؤ تم---

 کہ جب موسم بدلتے ہیں---

گُلوں میں رنگ بھرتے ہیں---

تو پھر کیوں مضطرب ہو کر---

اکیلے پن سے گھبرا کر---

ہوا کو راز دیتی ہو---

مجھے آواز دیتی ہو---

تمھارے سامنے جب کوئی---

میرا نام لیتا ہے---

تو پھر کیوں چونک جاتی ہو---

چلو مانا کہ تمہیں مجھ سے محبت ہو نہیں سکتی---

مگر اتنا سمجھ لو تم ---

جہاں چاہت نہیں ہوتی---

وہاں نفرت کے ہونے کا کوئی امکان نہیں ہوتا—

مگر دعویٰ ہے چاہت میں ---

جہاں نفرت نہیں ہوتی---

وہاں اکثر یہ دیکھا ہے---

اگر کچھ وقت کٹ جائے—

سمے کی دُھول چھٹ جائے--

تو وحشت بھاگ جاتی ہے--

محبت جاگ جاتی ہے---



 

No comments:

Post a Comment

Poor seller

مفلس جو اپنے تن کی قبا بیچ رہا ہے واعظ بھی تو ممبر پے دعا بیچ رہا ہے دونوں کو درپیش مسائل اپنے شکم کے وہ اپنی خودی اپنا خدا بیچ رہا ہے