- ہم کو کس کے غم نے مارا یہ کہانی پھر سہی
- کس نے توڑا دل ہمارا یہ کہانی پھر سہی
- دل کے لٹنے کا سبب پوچھو نہ سب کے سامنے
- نام آئے گا تمہارا یہ کہانی پھر سہی
- نفرتوں کے تیر کھا کر دوستوں کے شہر میں
- ہم نے کس کس کو پکارا یہ کہانی پھر سہی
- کیا بتائیں پیار کی بازی وفا کی راہ میں
- کون جیتا کون ہارا یہ کہانی پھر سہی
- مسرور انور


No comments:
Post a Comment