Friday, 10 November 2017
Wednesday, 8 November 2017
Waqt kay sitam
غزل
وقت نے جو کیٔے ستِم
ٹوٹا ہے دل آنکھ ہے نَم
بہار بھی خزاں لگے
جب سے ہوے جدا صنم
کس کو دِکھاؤں داغِ دل
کوئی نہیں میرا ہمدم
کانٹوں سے کو ئی گلہ نہیں
ہمیں د ئیے پھولوں نے زخم
دونوں مجھے عزیز ہیں
تیرا ِِستم تیرا کرم
نقش ہیں دل پر میرے
آج بھی یادوں کے قدم
یہ زندگی ہے عادؔل یا تیری
اُ لجھی ہو ئی زُلفوں کے خَم
Tuesday, 7 November 2017
Teray Gham ko
غزل
تیرے غم کو جاں کی
تلاش تھی تیرے جاں نثار چلے گئے
تیری راہ میں کرتے تھے سرطلب، سرِ رہگزار چلے گئے
تیری کج ادائی سے ہار کے شبِ انتظار چلی گئی
میرے ضبطِ حال سے روٹھ کر میرے غم گسار چلے گئے
نہ سوالِ وصل، نہ عرضِ غم،نہ حکایتیں، نہ شکایتیں
تیرے عہد میں* دلِ زار کے سبھی اختیار چلے گئے
یہ ہمیں*تھے جن کے لباس پر سرِ راہ سیاہی لکھی گئی
یہی داغ تھے جو سجا کے ہم سرِ بزم یار چلے گئے
نہ رہا جنونِ رخِ وفا، یہ رسن یہ دار کرو گے کیا
جنہیں*جرمِ عشق پہ ناز تھا وہ گناہ گار چلے گئے
https://www.youtube.com/watch?v=J0PgcLeh2g0
Monday, 6 November 2017
Saturday, 4 November 2017
Thursday, 2 November 2017
Karb kay Lamhay
کرب کے لمحے
جب شام کے ساۓ ڈھلتے ہیں
جب پنچھی لوٹ کے آتے ہیں
اک پھانس سی دل میں چبھتی ہے
اک شُور سا دِل میں اُٹھتا ہے
میرے کمرے کی دیواروں پہ
وحشتیں رقص کرتی ہیں
مایوسیاں اور ویرانیاں
میرا منہ چڑاتی ہیں
ایسے میں دُھندلا پیکر
میری سسکیوں کو جنم دیتا ہے
رات کی بھیانک تارِیکیوں میں
نِیند کا جنگل پھیلا ہے
مگر میں نیند کہاں سے لاؤں
میری نیند یں تو لے گیا وہ
جس نے یہ رَت جاگے دیٔے
کَرب کے لمحے دیٔے
اُسے نہ بھُول پایا میں
اُسے نہ میں بھلاؤں گا
ایس تجمل عادؔل
http://stajamuladil.blogspot.com/
Wednesday, 1 November 2017
Teri Yaadain ( Your Memories )
تیری یادیں
جب شام کےساۓڈھلتے ہیں
جب پنچھی لوٹ کے آتے ہیں
اک پھانس سی دل میں چبھتی ہے
اک شُورسا دل میں اُٹھتا ہے
تیری یاد کے دیپ جلتے ہیں
تیری یاد اک سائباں کی طرح
میرے گرد چھائی رہتی ہے
پہروں تیری یاد میں اکثر
ہم خود سے لپٹ کے روتے ہیں
جب رُو رُو کے تھک جاتے ہیں
دلِ ویراں کی بستی میں
یادوں کی قندیلیں جالاتے ہیں
اور اُن میں کھو جاتے ہیں
عادؔل
Subscribe to:
Posts (Atom)
Adam ka Butt bana kay (Making an idol of Adam )
آدم کا بت بنا کےاُس میں سما گیا ہوں ویسے بھی میں خُدا تھا ایسے بھی میں خُدا ہوں خُود مَیں نے ہی بتایا وہ رازِ کنت و کنزن اب آدمی کی صُورت...
-
آدم کا بت بنا کےاُس میں سما گیا ہوں ویسے بھی میں خُدا تھا ایسے بھی میں خُدا ہوں خُود مَیں نے ہی بتایا وہ رازِ کنت و کنزن اب آدمی کی صُورت...
-
مفلس جو اپنے تن کی قبا بیچ رہا ہے واعظ بھی تو ممبر پے دُعا بیچ رہا ہے دونوں کو درپیش مسائل اپنے شکم کے وہ اپنی خودی اپنا خدا بیچ رہا ہ...
-
نظم جب کانچ اُٹھانے پڑ جائیں تم ہاتھ ہما رے لے جانا جب سمجھو کوئی ساتھ نہیں تم ساتھ ہمارا لے جانا جب دیکھو کے تم تنہا ہو ...



















































