Friday 1 November 2024

Hall e Dill ( The heart state )

غزل

کون پُرسانِ حال ہے میرا

زندہ  رہنا کمال ہے میرا 


تو نہیں تو تیرا خیال سہی

کوئی تو ہم خیال ہے میرا 


میرے اعصاب دے رہے ہیں جواب

حوصلہ کب نِڈھال ہے میرا 


چڑھتا سورج بتا رہا ہے مجھے

بس یہیں سے زوال ہے میرا


سب کی نظریں مِری نگاہ میں ہیں

کس کو کتنا خیال ہے میرا 


ساقی امروہی




 

Imtehaan kay baad ( After the exam )


غزل

تمام عمر ہر صبح کی آذان کے بعد

اِک امتحان سے گذرا، اِک امتحان کے بعد 


خُدا کر ے کہ کہیں اور گردشِ تقدیر

کسی کا گھر نہ اُجاڑے مِرے مکان کے بعد 

 

دَھرا ہی کیا ہے مِرے پاس نذر کرنے کو

تیرے حضور مِری جان، میری جان کے بعد


یہ راز اُس پہ کھلے گا جو خود کو پہچا نے

کہ اِک یقین کی منزل بھی ہے گمان کے بعد


یہ جُرم کم ہے کہ سچائی کا بھرم رکھا

سزا تو ہونی تھی مجھ کو مِرے بیان کے بعد


مِرے خُدا اِسے اپنی امان میں رکھنا

جو بچ گیا ہے مِرےکھیت میں لگان کے بعد

ساقی امروہی





 

Monday 21 October 2024

Mjboori (Compulsion)

مجبوری

تجھے میں بُھول تو جاتا

مگر تیرے تعلق  سے

جو چہرے سامنے آئے

جوراستے سامنے آئے

جو  لمحے سامنے آئے

جو رشتے سامنے آئے

اُنہیں کیسے بُھلاتا   میں

تجھے کیسے بُھلاتا   میں


اعتبار ساجدؔ



 

Saturday 19 October 2024

Dill Kabhi ( Heart matters )


غزل

دل کبھی صورتِ حالات سے باہر نہ گیا

میں کبھی محبت میں اوقات سے باہر نہ گیا


اک تو ہے کہ جہاں بھر سے تعلق تیرا

اِک میں کہ تیری ذات  سے باہر نہ گیا


سوچ کوئی  نہ تیری سوچ سے ہٹ کر سوچی

تذکرہ کوئی بھی تیری بات  سے باہر نہ گیا


مرحلہ تجھ سے جُدائی کابھی آ پہنچا ، مگر

میں ابھی  پہلی ملاقات  سے باہر نہ گیا


آؤ سورج کو بتاتے ہیں تمازت کیا ہے

چاند کیا جانے ، وہ خُود رات  سے باہر نہ گیا




 

Thursday 17 October 2024

Muhabbat mar daiti hai (Love kills)




محبت جن سے ہوتی ہے،اُن کی شکایت مار دیتی ہے

نفر ت میں کو ئی نہیں مرتا، محبت مار دیتی ہے


سمجھ آتی ہے مجھ کو لوگوں کے رویوں کی لہجوں کی

چُپ رہتا ہوں میں  عادلؔ ، شرافت مار دیتی ہے




Saturday 12 October 2024

Teri zaat main (Your own self )



میری زندگی کی کتاب میں

تیرا نام لکھا  ہر باب میں

جو نشہ ہے تیری ذات میں

نہیں ملا ہمیں کسی شراب میں

عادلؔ


 

Thursday 10 October 2024

Mitti na Sona (Clay neither Gold)



مٹی ہے نہ تو سونا ہے

تیرا ہونا بھی کیا ہونا ہے

مُنکر ہے جو تیری ذات کا

اُس کا ہونا بھی نہ ہونا ہے


عادلؔ


 

Hall e Dill ( The heart state )

غزل کون پُرسانِ حال ہے میرا زندہ  رہنا کمال ہے میرا   تو نہیں تو تیرا خیال سہی کوئی تو ہم خیال ہے میرا   میرے اعصاب دے رہے ہیں جوا...