غزل
بوسہ نہ دے گلے
نہ لگا ہاتھ مت ملا
اے یار خوش جمال
مگر سا منے تو آ
دو چار گز کے
فاصلے سے مسکرا کے دیکھ
ود چار گز کے
فاصلے تک آکے لوٹ جا
یا گھر میں بیٹھ
اور مجھے تصویر بھیج دے
فصلِ وبا میں
وصل کا انداز ہے جُدا
گزریں وبا کے
دِن تو بغلگیر ہوں گے
ارمان ضبط کر اے
میرے یار تھم ذرا
No comments:
Post a Comment