Monday, 11 June 2018

Dill main Uttar kar ( In My Heart )


غزل

آنکھوں میں رہا دل میں اُتر کر نہیں دیکھا
کشتی کے مسافرنے سمندر نہیں دیکھا

یہ پُھول مجھے کوئی وراثت میں ملے ہیں
تم نے میرا کانٹوں بھرا بِستر نہیں دیکھا

جس دن سے چلا ہُوںمیری منزل پہ نظر ہے
آنکھوں نے کبھی مِیل کا پتھر نہیں دیکھا

خط ایسا لکھا ہے کہ نگینے سے جڑے ہیں
جس ہاتھ نے اب تک کوئی زیور نہیں دیکھا

پتھر مجھے کہتا ہے میرا چاہنے والا
میں موم ہُوں اُس نے  مجھے چُھو کر نہیں دیکھا

بشیر بدر



Sunday, 10 June 2018

Jazbaat Ki Khushboo ( Fragrant Of Feelings )


غزل
ہر بات میں مہکے ہوئے جذبات کی خُوشبو
یاد آئی بہت پہلی مُلا قات کی خُوشبو

چُھپ چُھپ کے نئی صبح کا منہ چوم رہی ہے
اِن ریشمی زُلفوں میں بسی رات کی خُوشبو

موسم بھی حسینوں کی اَدا سیکھ گئے ہیں
بادل میں چُھپائے ہوئے برسات کی خُوشبو

ہو نٹوں پہ ابھی پُھول کی پتّی کی مہک ہے
سانسوں میں رَچی ہے تری سوغات کی خُوشبو

گھر کتنے ہی چھوٹے ہوں، گھنے پیڑ ملیں گے
شہروں سے الگ ہوتی ہے قصبات کی خُوشبو

بشیر بدر



Thursday, 7 June 2018

Faqeer aur Ameer ( Lord's intention )



دنیا میں جوبھی فقیر ہوتے ہیں
آخرت کے وہ امیر  ہوتے ہیں

کعبہ  کرتا ہےاُن کا استقبال عاؔدل
رَبّ کی اُلفت کے اسیر ہوتے ہیں 




There are many dervish in the world

They are rich in the Hereafter

The Almighty does welcome them

The Lord's intention is a fate

Wednesday, 6 June 2018

Khata howe hum say ( My Fault )


ناجانے کیا خطا ہوئی ہم سے
تیری محبت جُدا ہوئی ہم سے

ایسا کیا گناہ کر بیٹھا ہو ںعاؔدل
تیری عبادت قضا ہوئی ہم سے




What's wrong with us?

Your love is separated from us

What kind of sin could be done?

Your worship has been not executed

Monday, 4 June 2018

Masoom Hussan (Innocent Beauty )



غزل

حُسن مَعصوم کو مَعصوم بَنا رہنے دو
چہرہ آنچل میں چُھپاہے تو چُھپا رہنے دو

ہم نے ہر حال میں اعلانِ وفا کرنا ہے
خُود غرض لوگ خفا ہیں تو خفا رہنے دو

بے گناہی کا ثبوت اور کہاں تک دیں گے
اُن کو منظُور جفا ہے تو جفا رہنے دو

زندگی پیار کی آواز سے مانوس نہیں
میں بہت دُور گیا اَب صدا  رہنے دو

کون اِس دَور میں حق بات کو سُنتا ہے عتیق
آج محفل میں ہے جُھوٹوں کی ہوا  رہنے دو




Sunday, 3 June 2018

Dukh ka Sathi ( Partner of Pain )




حق اور سچ کی بات نہ کر،جھوٹ کے بازار میں
اپنوں میں کوئی اپنا نہیں،رشتوں کے انبار میں

تنہا تھا ،تنہا ہوں میں، تنہائی ہے میری ہمسفر
دُکھ کا کوئی ساتھی نہیں،درد کی لمبی قطار میں

 عاؔدل



Do not talk about the truth and the rights, in the market of lies

No one in my mind, in the palm of the rings

I was alone, I'm alone, and solitary is my friend

There is no partner of pain, in the long queue of pain

Nirala Ishq ( Love is Unique )



اِس عشق و محبت کی زمانے میں ہربات نرالی ہے
کانٹوں میں چُھپی پُھولوں کی یہ سوغات نرالی ہے

جیون کے ہر پل میں  پیتے ہیں بڑے شوق سے
غم کے ساگر کا مزہ اور اشکوں کی بارات نرالی ہے

عاؔدل



Love is Unique every worth of the time

This gift of flowers printed in thorns is worthless

Everywhere in the living room drinks great love

Goblet of sorrow is testily and smell of love are worthless

Zindgi Ki Kitaab ( Life Book)

زندگی کی کتاب میں خسارہ ہی خسارہ ہے ہر لمحہ ہر حساب میں  خسارہ ہی خسارہ ہے عبادت جو کرتے ہیں جنت کی چاہ میں اُ ن کے ہر ثواب میں خسارہ ...