Monday, 12 November 2018

Zindgi Ka Geet (Life song )


گیت

اے زندگی تیرا شکریہ ،تو ملی تو ہم کو خوشی ملی

ہوئی ختم غم کی پرچھائیاں،خاموش لب کو ہنسی ملی

یہ جو پیار ہے اعتبار ہے،دُکھی دلوں کا قرار ہے

جو وفا ملے تو ادا ملے،مُسرتوں کا ہمیں صلہ ملے

اے زندگی تیرا شکریہ ،تو ملی تو ہم کو خوشی ملی

یہ جو دُو دِلوں کی پریت ہے،محبتوں کی یہ رِیت ہے

 ہمیں دُکھ ملا ،نہیں  سُکھ ملا ،اِس زندگی کے کاروبار میں

وہ  ملا نہیں  ہمیں پیار میں،کریں کس سے گلہ سنسار میں

اے زندگی تیرا شکریہ ،تو ملی تو ہم کو خوشی ملی


عادؔل


Saturday, 10 November 2018

Hussan walay ( Beautiful love )



حُسن والے  وفا نہیں کرتے

زخم دےکر  دوا نہیں کرتے

زندگی بھر  جوساتھ  جیتے  ہیں

مَر کے بھی وہ جُدا نہیں کرتے

عادؔل



Wafa Karay Koi ( Love pay )



حق  محبت کا ادا کر ے کوئی

وفا کے بدلے وفا کرے کوئی

زندگی پیار کے نام کرکے عادؔل

ساتھ مرنے کی دُعا کرے کوئی




Thursday, 8 November 2018

Thori si Wafa ( Bite of love )


تھوڑی سی وفا چاہیے

جینا کوئی مشکل تو نہیں،بس تھوڑی سی وفا چاہیے

جینے کی طرح سے جینے کے لیئے پیار کا صلہ چاہیے

گھر کے آنگن میں آندھی آئے تو پتّے بکھر جاتے ہیں

کوئی جھونکہ بھی چھو کے گزرے تو بیچارے ڈر جاتے ہیں

رونا نہیں جب ڈر لگے،ہونا تھا جو وہ  ہوا 

سانس لینا مشکل تو نہیں،بس تھوڑی سی  ہوا چاہیے

جینے کی طرح سے جینے کے لیئے پیار کا صلہ چاہیے

دل کے شیشے میں تیرے لفظوں کےزخم کھلتے رہے

دھیرے دھیرے سے میری راہوں میں درد اُگتے رہے

پاؤں میرے چھلتے رہے ہونا تھا جووہ  ہوا

مرنا کوئی مشکل تو نہیں ، بس مرنے کی دُعا چاہیے

جینے کی طرح سے جینے کے لیئے پیار کا صلہ چاہیے




Tuesday, 6 November 2018

Rag Rag Main Ishq ( Love is vane)


غزل

جاگا ہوا سا تھا ، نہ  وہ  سویا ہوا سا تھا

برسوں تیری یاد میں کھویا ہوا سا تھا

غیروں کے ستم  تھےیا  اپنوں کی نوازشیں

 لہروں  میں  وقت کی وہ اُلجھا ہوا سا تھا

سُنا ہےا ُُُس کو بھی عشق  کا روگ لگ  گیا 

اک شخص جو بڑا  سُلجھا ہوا سا تھا

آتی نہیں کام کوئی اب  دَوا اور دُعا

     رَگ رَگ میں عشق جن کے اُترا  ہوا سا تھا

مرنے کے بعد جینے کا ہُنر جانتے ہیں وہ

محبوب کی محبت میں جو ڈوبا ہوا سا تھا

زمانے میں وہی لوگ سَر بُلند ہوئے عادلؔ

اک بار درِ جاناں پہ  جو  سَر جُھکا ہو سا تھا




Saturday, 3 November 2018

Ratoon Kay Musafir (Night Man )

غزل

راتوں کے مُسافر ہواندھیروں میں رہو گے

جگنو کی طرح دِن میں ،جلو گے نہ بجھو گے

سب لوگ یہ کہتے ہیں کہ تم لوٹ گئے ہو

تم ساتھ تھے،تم ساتھ ہو،تم ساتھ رہو گے

کیا اَن کہی غزلوں کی کتابیں ہیں وہ آنکھیں

جب پڑھ نہیں سکتے ہو تو کیا خاک لکھو گے

خوشبو کی حویلی ہے عجب دِل کی زمیں پر

وعدہ کرو اِک روز میرے ساتھ چلو گے

دِلّی ہو کہ لاہورکوئی فرق نہیں ہے

سچ بول کےہر شہر میں ایسے ہی رہو گے

بشیر بدرؔ



Barish Nahi Hovi (No Rain )


غزل

سرسبز اپنی کوئی خواہش نہیں ہوئی

وہ ہے زمینِ دل جہاں بارش نہیں ہوئی

روئے ہوئے بھی اُس کو کئی سال ہو گئے

آنکھوں میں آنسوؤں کی نمائش نہیں ہوئی

دیوار و دَر ہیں پاس، مگر اِس کے باوجود

اپنے ہی گھر میں اپنی رہائش نہیں ہوئی

بابِ سُخن اب وہی مشہور ہو گئے

وہ جن کے ذہن سے کوئی کاوش نہیں ہوئی

رکھتے ہو اُنگلیاں، تو پھر گِن کو بتاؤ تم

کس لمحے میرے واسطے ساز ش نہیں ہوئی

اقبال ساجد


Zindgi Ki Kitaab ( Life Book)

زندگی کی کتاب میں خسارہ ہی خسارہ ہے ہر لمحہ ہر حساب میں  خسارہ ہی خسارہ ہے عبادت جو کرتے ہیں جنت کی چاہ میں اُ ن کے ہر ثواب میں خسارہ ...