Saturday, 3 November 2018

Barish Nahi Hovi (No Rain )


غزل

سرسبز اپنی کوئی خواہش نہیں ہوئی

وہ ہے زمینِ دل جہاں بارش نہیں ہوئی

روئے ہوئے بھی اُس کو کئی سال ہو گئے

آنکھوں میں آنسوؤں کی نمائش نہیں ہوئی

دیوار و دَر ہیں پاس، مگر اِس کے باوجود

اپنے ہی گھر میں اپنی رہائش نہیں ہوئی

بابِ سُخن اب وہی مشہور ہو گئے

وہ جن کے ذہن سے کوئی کاوش نہیں ہوئی

رکھتے ہو اُنگلیاں، تو پھر گِن کو بتاؤ تم

کس لمحے میرے واسطے ساز ش نہیں ہوئی

اقبال ساجد


No comments:

Post a Comment

Waqt kay sitam ( The tyranny of time)

غزل وقت نے جو کیٔے ستِم ٹوٹا ہے دل آنکھ ہے نَم بہار بھی خزاں لگے جب سے ہوے جدا صنم کس کو دِکھاؤں داغِ دل کوئی نہیں  میرا ہمدم ...