میری دُعا ہے تجھے عشق ہو
تیرے دِل میں کوئی رہا کرے
تیرا بن کے تجھ میں سدا رہے
کوئی تجھ کو
اُس سے جُدا کرے
تیری ہنسی
کو غم سے آشنا کرے
تیری آنکھ پُر نم رہا کرے
تیری ہر بات میں اُس کی بات ہو
تیری یاد میں صرف اُس
کی ذات ہو
تو بچھڑ کےاُس سے تو رویا
کرے
صدا ملن کی دُعا
ہی مانگا کرے
جوگی بن
کے گلیوں میں پھرا کرے
تیرا دِل صرف
اُس کی صدا کرے
میری دُعا ہے تجھے
عشق ہو
عادلؔ
No comments:
Post a Comment