مجھےاپنا بنا لو اور تم میرے ہو جاؤ
سنہری دوپہر میں
جب میرے کمرے کی کھڑکی میں مینہ برستا ہے
سرد ہواؤں میں
تیری مسکراہٹ یاد آتی ہے
مجھے اپنےاندر گرمی
محسوس ہوتی ہے
جب بھی میں سانس
لیتا ہوں تم مجھے یاد آتے ہو
جب تم نے میرا
ہاتھ پکڑا تھا میری روح نے کہا تھا
مجھے اپنے
خوابوں میں شامل کرلو
اور اپنے پیار
کے ستاروں کی دنیا کا ہمسفر بنا لو
اپنے دکھوں اور
آنسوؤں میں حصہ دار بنا لو
اپنی زندگی کی
خوشیوں میں شریک کرلو
میرےہو کر رہو
اور صرف میرے
مجھےاپنا بنا لو اور تم میرے ہو جاؤ
مجھے خوشی ہے کہ
تم میری محبت ہو
زندگی کےہر سفر
میں میرے قدم ہمیشہ تمھارے ساتھ ہیں
عادؔل
No comments:
Post a Comment