Sunday, 28 October 2018

Aik Baar Kahoo ( You're Mine )

اک بار کہو تم میری ہو

ہم گھوم چُکے بستی بن میں

اک آس کی پھانس لئیے من میں

کوئی دیپک ہو ،کوئی تارا ہو

جب جیون رات اندھیری ہو

اک بار کہو تم میری ہو

ہم کب تک پریت کے دھوکے میں

تم کب تک دور جھروکے میں

کب دید سے دل کو سیری ہو

اک بار کہو تم میری ہو

جب ساون بادل چھائے ہوں

جب پھاگن پھول کھلائےہوں

جب چندا روپ لُٹاتا ہو

جب سورج دھوپ نہاتا ہو

یا شام نے بستی گھیری ہو

اک بار کہو تم میری ہو

کیا جھگڑا سود خسارے کا

یہ کاج نہیں بنجارے کا

سب سونا روپا لے جائے

سب دُنیا ،دُنیا لے جائے

تم ایک مجھے بہتری ہو

اک بار کہو تم میری ہو

اِبن انشا




Friday, 26 October 2018

Waqt Ki Lehrain ( Time Waves )


غزل

وقت کی لہروں میں اُلجھا ہوا سا تھا

دل میراتیری یاد میں کھویا ہوا سا تھا

دیکھا جو چاند کو تنہا  میں نے رات کو

لگتا تھا وہ میری طرح جاگا ہوا سا تھا

دُکھ اور تھے زمانے میں لیکن تیرا غم

کہنے سے میرا دل تجھے ڈرا ہو ا سا تھا

 دیکھا جو  اُن کی  آنکھوں کو محسوس یہ ہوا

جھیل کی گہرائیو ں میں کوئی  ڈوبا ہوا سا تھا

آتا ہے یاد مجھ کا تیری رفاقت کا زمانہ

قُربت میں تیری بہت چہکا ہوا سا تھا

 آتی ہے خوشبو مجھے اپنے وجود سے اجمل

دل کا آنگن  یاد سےتیری مہکا ہوا سا تھا

اجمل



Thursday, 25 October 2018

Mera Peyaar ( My loved.)


تم میرا  پیار ہو

تم میرا پہلا خیال    ہو

جب میں  ہر صبح    اُٹھتا  ہوں

تم  میری آخری سوچ ہو

جب میں اپنی آنکھوں کو بند کرتا  ہوں،

کیونکہ میں تمھارے بغیرزندہ   نہیں رہ  سکتا

تم میرے ہر خیال میں ہو

اور میری ہر سانس میں ہو

دراصل  میں آپ ہی کی وجہ سے   اب تک زندہ  ہوں

آپ کے لئے میرے جذبات ہر روز کے ساتھ مضبوط  ہو رہے ہیں

آپ کی  محبت  میرے لئے بہت ضروری ہے

تم ہی میرے پیار ہو اور کوئی نہیں۔
 عادل

You’re my loved.
You’re my first thought.
When I wake up every morning.
You're my last thought.
When I think about closing my eyes,
Because I cannot live without you
You’re in my every thought
And every breath I have taken.
Actually I'm still alive because of you
My feelings for you are growing everyday strong.
Your love is very important for me
You are my love and no one.

Adil


Tuesday, 23 October 2018

Deyaar -E- Dill ( The Heart Valley )


غزل

دیارِ دل کی رات میں چراغ سا جلا گیا

ملا نہیں تو کیا ہوا وہ شکل تو دِکھا گیا

جدائیوں کے زخم دردِ زندگی نے بھر دئیے

اُسے بھی نیند آگئی، مجھے بھی صبر آ گیا

وہ دوستی تو خیر اب نصیبِ دُشمناں ہوئی

وہ چھوٹی چھوٹی رنجشوں کا لُطف بھی چلا گیا

پُکارتی  ہیں فرصتیں کہاں گئی وہ صحبتیں

زمیں نگل گئی اُنھیں کہ آسمان کھا گیا

یہ کس خوشی کی ریت پرغموں کو نیند آگئی

وہ لہر کس طرف گئی،یہ میں کہاں آ گیا

گئے دِنوں کی لاش پڑے رہو گے کب تلک

الم کشو اُٹھوکہ آفتاب سر پر آ گیا

ناصر کاظمی




Jawani Zindgani hai ( The Youth Life )


غزل

جوانی زندگانی ہے نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے

یہ اک ایسی کہانی ہے نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے

محبت ہم نے تم نےایک  وقتی چیز سمجھی تھی

محبت جاویدانی ہے نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے

ہمارے اور تمھارے راستے میں اک نیا پَن تھا

مگر دُنیا پرانی ہے نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے

بقائے حُسن و اُلفت پر یقیں کتنا تھا دونوں کو

یہاں ہر چیز فانی ہے نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے  


Ghazal
The Youth is life  you do not understand nor we understand
This is the story that you do not understand nor we understand
Love we thought you had a long time
Love is always , you do not understand nor we understand
There was a new pin on us and on your way
But the world is old, you do not understand nor we understand
How much was it supposed to be on the goat's beauty and love?
Everything here is a vanished, you do not understand nor we understand






Monday, 22 October 2018

Mujhay Tum say Muhabbat hai ( I Love You )


 میں تم سے محبت کرتا ہوں کیونکہ آپ نےمجھ کو اپنے اعتماد کے قابل سمجھا

میں تم سے محبت کرتا ہوں کیونکہ  کسی نے بھی مجھے ایسا پیار نہیں دیا جو آپ نے مجھے دیا ہے

 اور کسی نےبھی مجھے اس طرح سے نہیں چاہا جیسے آپ نے چاہت کا حق ادا کیا ہے.

میں تم سے محبت کرتا ہوں کیونکہ  میں نے  ہمیشہ  محسوس کیا ہے کہ میں تمھاری نظر میں  

اہمیت  رکھتا ہوں ۔.

میں تم سے محبت کرتا ہوں  کیونکہ آپ میرا بہت خیال رکھتے ہوقدرتی طور پر آپ کا 

لگاؤمیرے ساتھ ہے ۔.

میں تم سے محبت کرتا ہوں کیونکہ تم نے مجھے اُس وقت خوشی دی   جب میں مسکرانا بھول

 چُکا تھا۔.

میں تم سے محبت کرتا ہوں کیونکہ آپ کے پاس  ایک خوبصورت  اور پیا ر کرنے والا سچا دل 

ہے.

میں تم سے محبت کرتا ہوں اور ہر ایک سے  آپ کے بارے میں بات   کرتا ہوں.

میں تم سے محبت کرتا ہوں کیونکہ محبت کرنے کے لئے آپ کا ہونا ہی میرے لئے کافی ہے 



عادل



Friday, 19 October 2018

Ankhoon mai Raha ( In My Hreart )

غزل

آنکھوں میں رہا دل میں اُتر کر نہیں دیکھا

کشتی کے مسافر نے سمندر نہیں دیکھا

یہ پھول مجھے کوئی وراثت میں ملے ہیں

تم نے میرا کانٹوں بھرا بستر نہیں دیکھا

جس دن سے چلا ہوں میری منزل پہ نظر ہے

آنکھوں نے کبھی میل کا پتھر نہیں دیکھا

خط ایسا لکھا ہے کہ نگینے سے جڑے ہیں

جس ہاتھ نے اب تک کوئی زیور نہیں دیکھا

پتھر مجھے کہتا ہے میرا چاہنے والا


میں موم ہوں اُس نے مجھے چُھو کر نہیں دیکھا

بشیر بدر




Monday, 15 October 2018

Waqt Kay Sitam ( Love Punishment )


غزل

وقت نے جو کیٔے ستِم

ٹوٹا ہے دل آنکھ ہے نَم

بہار بھی خزاں لگے

جب سے ہوے جدا صنم

کس کو دِکھاؤں داغِ دل

کوئی نہیں  میرا ہمدم

کانٹوں سے کو ئی گلہ نہیں

ہمیں د ئیے پھولوں نے زخم

دونوں مجھے عزیز ہیں

تیرا ِِستم  تیرا  کرم

نقش ہیں  دل پر میرے

آج  بھی یادوں کے قدم

یہ زندگی ہے عا د ؔل یا تیری

اُ لجھی ہو ئی  زُلفوں کے خَم

عا د ؔل



Ghazal
The time I did
The broken heart is broken
Spring too fallen
Since then, different genres
Who show you the heart
Nobody is my humble
There is nothing wrong with the thorns
Let us hurt the flowers
Both of me are dear
Do your best
There are maps on my heart
Today's memories also
This is life or your life
Here's the amount of olives

Friday, 12 October 2018

Ishq main jo ( In Love craze )


عشق میں تیرے جو بھی دیوانے ہوتے ہیں

ہاتھ میں اُن کے محبت کے پیمانے ہوتے ہیں

جل جاتے ہیں  جاں کی پروا نہیں کرتےعادل

ایک شمع کے جو بھی پروانے ہوتے ہیں


Love master


Saturday, 6 October 2018

Meray Khayal main ( In my Thoughts )


میری سوچ میں  میرے خیال میں
شامل ہے وہ میرے ہر حا ل میں

کچھ نہ دیکھیں تیرے سوا عادل
  نظر آئےتو   ہر ایک جمال میں

عادل


Tera Karam ( God Blessing )


میرے مالک کرم ہو کرم
زندگی میں نہ آئے کوئی غم

گزرے ہر لمحہ تیری یا دمیں
وِدر ہوتیرا   زُباں پہ ہر دم


عادل



Tuesday, 2 October 2018

Heer na Thi ( Dream of Lover )


غزل

خواب دیکھےتھے  مگرخواب کی تعبیر نہ تھی
میرا رَانجھا تھاوہ مگر میں اُس کی ہیر نہ تھی

 میرے وجود کا حصّہ ہےوہ  ازل سے لیکن
وہ میرا بن جاتا   ، ایسی میری تقدیر نہ تھی

عشق تو بس عشق ہے اتنا پتہ ہے ہم کو
کسی کتاب لکھی ہوئی کوئی تفسیر نہ تھی

دوش کیوں  دیں ہم اُن کوبے وفائی کا
  اپنے ہاتھوں میں ملن کی   لکیر نہ تھی

زندگی  نام اُن کے لکھ دی ہم نے عاؔدل
ریت پہ لکھی ہوئی یہ کوئی تحریر نہ تھی




Waqt kay sitam ( The tyranny of time)

غزل وقت نے جو کیٔے ستِم ٹوٹا ہے دل آنکھ ہے نَم بہار بھی خزاں لگے جب سے ہوے جدا صنم کس کو دِکھاؤں داغِ دل کوئی نہیں  میرا ہمدم ...