Wednesday, 30 October 2019

Aadmi na Mila ( The man was not found )

غزل

محبتوں میں دِ کھاوے کی دوستی نہ ملا
اگر گلے نہیں ملتا تو ہاتھ بھی نہ ملا

 گھروں پہ نام تھے نام  کے ساتھ عُہدے تھے
بہت تلاش کیا  کوئی آدمی نہ ملا

تمام رِشتوں کو میں گھر پہ چھوڑ آیا تھا
پھر اِس کے بعد مجھے  کوئی اجنبی نہ ملا

خُدا کی اتنی بڑی کائنات میں، میں نے
بس اِک شخص کو مانگا مجھے وہی نہ ملا

بہت عجیب ہے یہ قُر بتوں کی دوری بھی
وہ میرے ساتھ رہا اور مجھے کبھی نہ ملا

بشیر بدر


BayWafa Nikalti hai ( Unfaithfulness in love )


غزل

نہ دل سے آہ نہ لب سے صدا نکلتی ہے
مگر یہ بات بڑی دور  جا  نکلتی ہے

ستم تو یہ ہے کہ عہدِ ستم کے جاتے ہی
تمام خلق میری ہم نوا نکلتی ہے

وصالِ ہجر کی حسرت میں جوئے کم  مایہ
کبھی کبھی کسی صحرا میں جا نکلتی ہے

میں کیا کروں میرے قاتل نہ چاہنے پر بھی
تیرے لیے میرے دل سے دُعا  نکلتی ہے

وہ زندگی ہو کہ دُنیا فرازؔ کیا کیجیے
کہ جس سے عشق کرو بے وفا نکلتی ہے



Friday, 25 October 2019

Dosti ka silla ( Friendship Reward )

غزل

اتنا تو دوستی کا صلہ دیجئے مجھے
اپنا سمجھ کے زہر پلا دیجئے مجھے

اُٹھے نہ تا کہ آپ کی جانب نظر کوئی
جتنی بھی تُہمتیں ہیں لگا دیجئے مجھے

کیوں آپ کی خوشی کو میرا غم کرے اُداس
اک تلخ حادثہ ہوں بُھلا دیجئے مجھے

صدق و صفا   نے مجھ کو کیا ہے بہت خراب
مکرو  ریا ضرور سکھا دیجئے مجھے

میں آپ کے قریب ہی ہوتا ہوں ہر گھڑی
موقع کبھی پڑے تو صدا دیجئے مجھے

ہر چیز دستیاب ہے بازار میں عدمؔ
جھوٹی خُوشی خرید کے لا دیجئے مجھے



Sunday, 20 October 2019

Thak Jata Hoon ( I am Tired )


غزل

اشک آنکھوں میں چُھپاتے ہوئے تھک جاتا ہوں
بوجھ  پانی کا اُٹھاتے ہوئے تھک جاتا ہوں

پاؤں رکھتے ہیں جو مُجھ پر اُنہیں احساس نہیں
میں نشانات مٹاتے ہوئے تھک جاتا ہوں

برف ایسی کہ  پگھلتی نہیں پانی بن کر
پیاس ایسی کہ بُجھا تے ہوئے تھک جاتا ہوں

اچھی لگتی نہیں اس درجہ شناسائی بھی
ہاتھ ہاتھوں سے ملاتے ہوئے تھک جاتا ہوں

غمگساری بھی عجب کارِ محبت ہے کہ میں!
رونے والوں کو ہنساتے ہوئے تھک جاتا ہوں

اتنی قبریں نہ بناؤ میرے اندر  مُحسنؔ
میں چراغوں کو جلاتے ہوئے تھک جاتا ہوں 



Wafa karta ( Loyal with me )


غزل

کیوں نہ ترکِ تعلق کی ابتدا کرتا
وہ دُور دیس کا باسی تھا کیا وفا کرتا

وہ میرے ضبط کا اندازہ کرنے آیا تھا
میں ہنس کے زخم نہ کھاتا تو اور کیا کرتا

ہزار آئینہ خانوں میں بھی مَیں پا نہ سکا
وہ آئینہ جو مجھے خُود  سے آشنا  کرتا

غمِ جہاں کی محبت لُبھا رہی تھی مجھے
میں کس طرح تیری چاہت پہ آسرا کرتا

اگر زبان نہ کٹتی تو شہر  میں مُحسنؔ
میں پتھروں کو بھی اِک روز ہمنوا کرتا






Tuesday, 24 September 2019

Meri Zindgi kay sath ( With in my Life )


غزل

منسوب تھے جو لوگ میری زندگی کے ساتھ
اکثر وہی ملے ہیں بڑی  بے  رُخی کے ساتھ

یوں تو ہنس پڑا ہوں تمہا رے لیے مگر
کتنے ستارے ٹوٹ پڑے اِک ہنسی کے ساتھ

فر صت ملے تو اپنا گریباں بھی دیکھ لے
اِے دوست یوں نہ کھیل میری بے بسی کے ساتھ

مجبوریوں کی بات چلی ہے تو مئے  کہاں
ہم نے پیا ہے زہر بھی اکثر خوشی کے ساتھ

چہرے بدل بدل کے مجھے مل رہے ہیں لوگ
اِتنا بُرا سلوک  میری  سادگی  کے ساتھ

محؔسن کرم بھی ہو جس میں خلوص بھی
مجھ کو غضب کا پیار ہے اُس دُشمنی کے ساتھ

محسؔن نقوی


Sunday, 22 September 2019

Hum shikasta dill hain ( We too are heartbroken )


غزل

ہم بھی شکستہ دل ہیں پریشان تم بھی ہو
اندر سے ریزہ ریزہ میری جان تم بھی ہو

ہم بھی ہیں اُجڑے ہوئے شہر کی طرح
آنکھیں بتا رہی ہیں کہ ویران تم بھی ہو

درپیش ہے ہمیں بھی کڑی دھوپ کا سفر
سائے کی آرزو میں پریشان تم بھی ہو

جیسے کسی خیال کا سایہ ہیں دو وجود
ہم بھی اگر قیاس ہیں ، امکان تم بھی ہو

مل جائیں ہم تو کیسا  سُہانا سفر کٹے
گھائل ہیں ہم بھی، سوختہ جان  تم بھی ہو



Zindgi Ki Kitaab ( Life Book)

زندگی کی کتاب میں خسارہ ہی خسارہ ہے ہر لمحہ ہر حساب میں  خسارہ ہی خسارہ ہے عبادت جو کرتے ہیں جنت کی چاہ میں اُ ن کے ہر ثواب میں خسارہ ...