Friday, 20 December 2019

Shaam honay do ( Let be Evening )

غزل

ابھی سورج نہیں ڈوبا، ذرا شام ہونے دو
میں خود ہی لوٹ جاؤں گا مجھے ناکام ہونے دو

مجھے بدنام کرنے کے بہانے ڈھونڈتے کیوں ہو
میں خود ہو جاؤں گا بدنام، پہلے نام ہونے دو

ابھی مجھ کو نہیں کرنا اعترافِ شکست تم سے
میں سب تسلیم کرلوں گا یہ چرچا  عام ہونے دو

میری ہستی نہیں انمول پھر بھی بِک نہیں سکتا
وفائیں بیچ لینا بس ذرا نیلام ہونے دو

نئے آغاز میں ہی حوصلہ کیوں چھوڑ بیٹھے ہو
تم سب کچھ جیت جاؤ گے ذرا انجام ہونے دو



No comments:

Post a Comment

Adam ka Butt bana kay (Making an idol of Adam )

آدم کا بت بنا کےاُس  میں سما گیا ہوں ویسے بھی میں خُدا تھا ایسے بھی میں خُدا ہوں   خُود مَیں نے ہی بتایا وہ رازِ کنت و کنزن اب آدمی کی صُورت...