Friday, 21 February 2020

Dill kay zakhm ( Heart wound )

غزل

محبتوں میں کچھ ایسے بھی حال ہوتے ہیں
خفا ہوں جن سے، اُنہی کے خیال ہوتے ہیں

مچلتے رہتے ہیں ذہنوں میں وسوسوں کی طرح
حسین لوگ بھی جان کا وبال  ہوتے ہیں

تیری طرح میں دِل کے زخم چُھپاؤں کیسے
کہ تیرے پاس تو لفظوں کے جال ہوتے ہیں

بس ایک تو ہی سبب تو نہیں اُداسی کا
طرح طرح کے دلوں کو ملال  ہوتے ہیں

سیاہ رات میں جلتے ہیں جگنو وں کی طرح
دلوں کے زخم بھی محسنؔ کمال ہوتے ہیں  



No comments:

Post a Comment

Adam ka Butt bana kay (Making an idol of Adam )

آدم کا بت بنا کےاُس  میں سما گیا ہوں ویسے بھی میں خُدا تھا ایسے بھی میں خُدا ہوں   خُود مَیں نے ہی بتایا وہ رازِ کنت و کنزن اب آدمی کی صُورت...