Friday, 14 February 2020

Pouchay Ga ( Asked you )



غزل

میرے بارے میں ہواؤں سے وہ کب پوچھے گا
خاک جب خاک میں مل جائے گی تب پوچھے گا

گھر بسانے میں یہ خطرہ ہے کہ گھر کا مالک
رات میں دیر سے آنے کا سبب  پوچھے گا

اپنا غم سب کو بتانا ہے تماشا کرنا
حالِ دِل اُس کو سنائیں گے وہ جب پوچھے گا

جب بچھڑنا بھی ہو تو ہنستے ہوئے جانا ورنہ
ہر کوئی روٹھ کے جانے کا سبب پوچھے گا

ہم نے لفظوں کے جہاں دام لگے بیچ دیا
شعر پوچھے گا  ہمیں اب نہ ادب پوچھے گا
بشیر ؔبدر
  



No comments:

Post a Comment

Poor seller

مفلس جو اپنے تن کی قبا بیچ رہا ہے واعظ بھی تو ممبر پے دعا بیچ رہا ہے دونوں کو درپیش مسائل اپنے شکم کے وہ اپنی خودی اپنا خدا بیچ رہا ہے