گلوں میں رنگ بھرے بادِ نو بہار چلے
چلے بھی آؤ کے گلشن کا کاروبار چلے
مقامِ فیؔض کوئی راہ میں جچا ہی نہیں
جو کوئےِ یار سے نکلے وہ سوئے دار چلے
@@@@@@@@@@@
سب کو سیرابِ وفا کر کےبھی پیا سا رہنا
ہم کو لے ڈوبئے گااے دل دریا رہنا
بات دیواروں سے کر لیتے ہیں پیاروں کی جگہ
آگیا ہم کو بھرے گھر میں اکیلا رہنا
@@@@@@@@@@@
زندگی کب کی ہو چُکی خاموش
دل تو بس عادتًا دھڑ کتا ہے
آج آنکھوں سےاشک بہنے دو
جام بھر جائے تو چھلکتا ہے
No comments:
Post a Comment