Wednesday, 4 July 2018

Gham ki Dunia (Sorrow World )


غزل

غم کی دُنیا ملال کی دُنیا
آہ  اہلِ کمال کی دُنیا

تیرے حسن و جمال کی دُنیا
ماورائے خیال کی دُنیا

تیرا عالم نشاط کا عالم
میری دُنیا ملال کی دُنیا

اَب ہے اُن کے جمال سے منسوب
تھی جو اپنے خیال کی دُنیا

غم سے خائف نہ عیش کی محتاج
کاظمی اہلِ حال کی دُنیا

شفقت کاظمی



No comments:

Post a Comment

Poor seller

مفلس جو اپنے تن کی قبا بیچ رہا ہے واعظ بھی تو ممبر پے دعا بیچ رہا ہے دونوں کو درپیش مسائل اپنے شکم کے وہ اپنی خودی اپنا خدا بیچ رہا ہے