Friday, 25 January 2019

Peyar Kartay hain ( Love you )

غزل

ہم حسینوں سے پیار کرتے ہیں

جان ودل سب نثار کرتے ہیں

ہم کو آتا ہے انتظار میں لُطف

شب کےتارے  شمار کرتے ہیں

اُس کی رحمت  شمار کرلیں گے

ہم گناہ بے شمار کرتے ہیں

آپ پر اعتماد ہے ہم کو

آپ پر اعتبار کرتے ہیں

حالتِ غم میں بھی ہیں خوش صوفیؔ

زندگی خوش گوار کرتے ہیں



No comments:

Post a Comment

Poor seller

مفلس جو اپنے تن کی قبا بیچ رہا ہے واعظ بھی تو ممبر پے دعا بیچ رہا ہے دونوں کو درپیش مسائل اپنے شکم کے وہ اپنی خودی اپنا خدا بیچ رہا ہے