Sunday 26 April 2020

Milla kay ankh na mehroom ( Eyes be deprived of pride )

غزل

ملا کے آنکھ نہ محرومِ ناز رہنے دے
تجھے قسم جو مجھے پاک باز رہنے دے

میں اپنی جان تو قربان کر چکوں تجھ پر
یہ چشمِ مست ابھی نیم باز رہنے دے

گلے سے تیغ ادا کو جدا نہ کر قاتل
ابھی یہ منظر راز و نیاز رہنے دے

یہ تیرِ ناز ہیں تو شوق سے چلا ئےجا
خیالِ خاطر اہلِ  نیاز رہنے دے

ازل سے حسن تو عاشق نواز ہے لیکن
جو عشق ہے اُسے عاشق نواز  رہنے دے

بجھا نہ آتشِ فرقت کرم کے چھینٹوں سے
دِل جگر کو مجسم گداز رہنے دے

جگر مراد آبادی 


No comments:

Post a Comment

Eid aur Khushi ( Eid Greeting)

عید آئی مگردِل  میں خُوشی نہیں آئی بعدتیرے  ہونٹوں پہ ہنسی نہیں آئی کیسے کہہ دوں  وقت بڑا قیمتی ہے عاؔدل جب تک تیری دِید کی گھڑی نہیں ...