Tuesday, 3 November 2020

Marhallay shouq kay ( Stage of interest )


غزل

مرحلے شوق کے دُشوار ہوا کرتے ہیں

ساۓ بھی راہ کے دیوار ہوا کرتے ہیں


وہ جو سچ بولتے رہنے کی قسم کھاتے ہیں

وہ عدالت میں گُنہگار ہوا کرتے ہیں


صرف ہاتھوں کو نہ دیکھو کبھی آنکھیں بھی پڑھو

کچھ سوالی بڑے خُودار ہوا   کرتے ہیں


وہ جو پتھر یونہی رستے میں پڑے رہتے ہیں

اُن کے سینے میں بھی شہکار ہوا کرتے ہیں


صبح کی پہلی کرن جن کو رُلا دیتی ہے

وہ ستاروں کے عزادار ہوا کرتے ہیں


جن کی آنکھوں میں سدا پیاس کے صحرا چمکیں

در حقیقت وہی فنکار ہوا کرتے ہیں


شرم آتی ہے کہ دُشمن کِسے سمجھیں محسنؔ

دُشمنی کے بھی تو معیار ہوا کرتے ہیں


محسؔن نقوی



 

No comments:

Post a Comment

Poor seller

مفلس جو اپنے تن کی قبا بیچ رہا ہے واعظ بھی تو ممبر پے دعا بیچ رہا ہے دونوں کو درپیش مسائل اپنے شکم کے وہ اپنی خودی اپنا خدا بیچ رہا ہے