Sunday, 5 August 2018

Yaar Ki Batain ( My Lover Talk )



غزل

کوچہ٫ ِ ِ دلدار کی باتیں کریں
رونقِ بازار کی باتیں کریں

میکدہ میں مل کے ساقی سے سبھی
مستیِ میخوار کی باتیں کریں

باغ میں جا کر گل وبُلبل سے ہم
ربطِ گل اور خار کی باتیں کریں

پھر نہ بچھڑیں گے کبھی بھی عمر بھر
وصل کے اقرار کی باتیں کریں

جو منوّر ہوہم ایسی بزم میں
صاحبِ انوار کی باتیں کریں

میرے آگے کرتے ہوکیوں  ذکرِ غیر
مجھ سے میرے یار کی باتیں کریں

کیوں نہ ہو  ہر دم  صوفی روشن ضمیر
طیبّہ کے سردار کی باتیں کریں

صوفی



No comments:

Post a Comment

Poor seller

مفلس جو اپنے تن کی قبا بیچ رہا ہے واعظ بھی تو ممبر پے دعا بیچ رہا ہے دونوں کو درپیش مسائل اپنے شکم کے وہ اپنی خودی اپنا خدا بیچ رہا ہے