Friday, 30 November 2018

Jena Parta Hai ( Have to live )


غزل

اپنے ضمیر کا   بھرم رکھنا پڑتا ہے

سچ کی خاطر خود سے لڑنا پڑتا ہے

ہوتا ہے وہی جوقسمت میں لکھا ہے

تقدیر کے سانچے میں ڈھلنا پڑتا ہے

پیار میں جینا کوئی آسان نہیں ہے

اِک  پَل میں سو بار مرنا پڑتا ہے

ملتا ہے کہیں جا کے خوشی کا اک لمحہ

برسوں تیرے غم کو جھیلنا پڑتا ہے

محبت کے سفر میں  ملتا  نہیں کچھ اور

دُکھ درد کے کانٹوں پہ  چلنا پڑتا ہے

 ہوتی نہیں ختم  فراق کی گھڑیاں

ملن کے لئے ہجر سے لڑنا پڑتا ہے

اِک دن مرنے کے لئے عادؔل تمام عمر

آہوں سسکیوں کے ساتھ جینا پڑتا ہے




Thursday, 29 November 2018

Bewafa Ho Jain ( Be unfaithful )


غزل

اِس سے پہلے کہ بےوفا ہو جائیں

کیوں نہ اے دوست ہم جُدا ہو جائیں

تو بھی ہیرے سے بن گیا پتھر

ہم بھی کل جانے کیا سے کیا ہو جائیں

تو کہ یکتا تھا بےشمار ہوا

ہم بھی ٹوٹیں  تو جا بجا  ہو جائیں

ہم اگر منزلیں نہ بن پائیں

منزلوں تک کا راستہ  ہو جائیں

دیر  سے سوچ میں ہیں پروانے

راکھ ہو جائیں یا ہوا ہو جائیں

عشق بھی کھیل ہے نصیبوں کا

خاک ہو جائیں ،کیمیا ہو جائیں

اب کے گر  تو ملے تو ہم تجھ سے

ایسے لپٹیں تیری قبا ہو جائیں

بندگی ہم نے چھوڑ دی ہے فرازؔ

کیا کریں لوگ جب خُدا ہو جائیں



Wednesday, 28 November 2018

Peyar ki Device ( Love Device )


جدید غزل

پیارمیں ایسی  ڈیوائس ہو

میں بولوں تیری وائس ہو

سب پہ احترام ہے لازم

میری   یا آپ کی وائف ہو

کار ہوکوٹھی ہو  اور تم ہو

رئیل میں ایسی  لائف ہو

کاٹ کے رکھ دے سارے غم

خوشی کا ایسا نائف ہو

 شادی کے بعد محسوس  ہوا  

زندگی تو جیسے وائلڈ لائف ہو

ہم تم ہوں اور کوئی نہ ہو

ایسی میری لو لائف ہو

عادلؔ



There are such a device in love
I'm your voice
All respect is necessary
My or Your’s wife
The car is smart and you are
There is such a lifestyle in the realm
Put all the grief on the cut
You're so happy
  Felt after marriage
Life is like wildlife
You are mine and nobody
I'm so lucky

Sunday, 25 November 2018

Ishq Main Dewani (Crazy Love )


غزل

ازل اَبد تک کی ہے  یہ کہانی

 ہوئی عشق میں  یہ دُنیا دیوانی

محبت میں جینا ہےیا  اور  مرنا

ہے اِس کے سوا نہ کوئی کہانی

تم آ کرمیری اب مانگ بھر دو

سنبھالی ناجائے یہ الھڑ جوانی

عمر بھر کا یہ روگ بن گئی ہے

جوانی میں کی تھی جو اک نادانی

نہیں بھولتےوہ بچپن کے قصّے

وہ کاغذ کی کشتی،وہ  بارش کا پانی

کسی کے لیےاِس   دِل کا  تڑپنا

محبت کی ہے یہ پُرانی نشانی

ملے ہیں جو زخم ہم کو عادلؔ

اپنوں کی ہے یہ سب مہر بانی




Friday, 23 November 2018

Zindgi ka Andaaz ( Life style )


زندگی گزارنے کا  انداز

زندگی میں اگر خوش رہنا چاہتے ہو تو

ہر دُکھ اور غم کو بُھلانا سیکھو

جو ہوتا ہے اُس کو ہونے دو

جو جاتا ہے اُس کو جانے دو

جو تمھارا ہو گا وہ کبھی تم کو تنہا نہیں چھوڑے گا

اور جو تمھارا تھا ہی نہیں اُس کو تم روک نہیں سکتے

اچھی یادیں ہمیشہ ساتھ رہتی ہیں

اور بُرا وقت ہمیشہ نہیں رہتا

جب آپ زندگی کو اِس انداز سے گزارنا سیکھ جائیں گے

آپ کی زندگی خوشگوار ہوجائے گی

اور آپ ہر خوشی کو لُطف اندوز کرنے  لگیں گے

کیونکہ زندگی ایک بار ملتی ہے

پریشان ہونا چھوڑو، خوش رہنا سیکھو

عادلؔ


Tuesday, 20 November 2018

Hum Jin Ko Yaad ( we remember Them)



ہم جِن کو یاد رکھتے ہیں ،کبھی دل سے مٹا نہیں سکتے

ہوئے دُنیا سےجو رُخصت،اُنہیں ہم بُھولا نہیں سکتے

بھری دُنیا میں اکیلے ہیں، کوئی  دو قدم ساتھ نہیں چلتا

دیئے زخم اتنے اپنوں نے، کسی کو  ہم دکھا نہیں سکتے

عادلؔ


We can never eradicate the ones we remember

The leave of the world, we can not forget it

The world is alone, no one walks with two steps

We can not show anyone the wounds so many

Sunday, 18 November 2018

Meri Dua Hai ( My Prayer for love)


میری دُعا ہے تجھے عشق ہو

تیرے دِل    میں کوئی رہا کرے

تیرا بن کے  تجھ میں سدا رہے

کوئی تجھ کو اُس  سے جُدا کرے

تیری ہنسی کو  غم سے آشنا کرے

تیری آنکھ پُر   نم   رہا کرے

تیری ہر  بات میں اُس کی بات ہو

 تیری یاد میں  صرف  اُس کی ذات ہو

 تو بچھڑ  کےاُس سے  تو  رویا کرے

صدا ملن کی دُعا ہی مانگا کرے

 جوگی  بن کے گلیوں میں پھرا کرے

تیرا دِل صرف اُس کی صدا کرے

میری دُعا ہے تجھے عشق ہو

عادلؔ



Jalwa Dekhai Day ( Your Beautiful Face )


غزل

گلشن دیکھائی دے ،نہ صحرا دیکھائی دے

تم ہی نظر نہ آؤ تو پھرہمیں کیا دیکھائی دے

وہ آشنائے راز ہے خود بین  نہیں جسے

ہر آئینے میں اپنا ہی جلوہ دیکھائی دے

یادوں کے دیپ جلنے لگے دل کے آس پاس

اب وقت ہے کہ آپ کا جلوہ دیکھائی دے

اس آرزو میں پلٹے ورق ہر کتاب کے

الفاظ میں ہی اُن کا سراپا دیکھائی دے

اہلِ خلوص دیں گےکئی مشورے مگر

کیجیئے وہی جو آپ کو اچھا دیکھائی دے

دیکھوں جو اک افسُردہ و بے رنگ بو  گلاب

بلکل میرے سماج کا چہرا دیکھائی دے

کہدوں اگر میں آپ سے احوال واقعی

ہاتھوں میں میرے زہر کا پیالا دیکھائی دے

اٹھتی ہے اُن کی سمت نظر یوں میری رشیدؔ

پیاسے کو جیسے دُور سے دریا دیکھائی دے





Saturday, 17 November 2018

Mera Dukh ( My Pain )


غزل

چاہو تو میرا دُکھ ،میرا آذار نہ سمجھو

لیکن میرے خوابوں کو گناہگار نہ سمجھو

آساں نہیں انصاف کی زنجیر ہلانا

دُنیا کو جہانگیر کادربار نہ سمجھو

آنگن کے سکوں کی کوئی قیمت نہیں ہوتی

کہتے ہیں جسے گھر اُسے بازار نہ سمجھو

اُجڑے ہوئےطاقوں پہ جمی گرد کی تہ میں

رُوپوش ہیں کس قسم کےاسرار نہ سمجھو

احساس کے سو زخم بچا سکتے ہو اَخترؔ

اظہارِ مُرّوت کو اگر پیار نہ سمجھو



Tuesday, 13 November 2018

Kushi kia hai (What is Happiness)


خوشی کیا ہے ؟

خوشی  ایک ذہنی اور جذباتی  حالت کا نام ہے اِس کو ہم الفاظ میں بیان نہیں کر 

سکتے ، اطمنانِ قلب اور خوشگوار  جذبات کا نام خوشی ہے، خوشی کو نہ خریدا جا سکتا 

ہے، نہ اپنے قبضے میں رکھا جا سکتا ہے، نہ اِس کو اپنی مرضی سے خرچ کیا جا سکتا 

ہے، خوشی تو  ایک روحانی مشاہدہ ہے جس میں آپ کا ہر لمحہ محبت ،فضل اور 

اطمنان سے بھرپور ہوتا ہے


تیری خوشی کے لئے ہم  خود کو بیچ دیں گے

مگر یہ شرط ہے کہ کوئی خریدار اگر تم سا ہو

عادل




Monday, 12 November 2018

Mujhay Apna Banalo ( Make me you Love )



مجھےاپنا بنا لو اور تم میرے ہو جاؤ

سنہری دوپہر میں جب میرے کمرے کی کھڑکی میں مینہ برستا ہے

سرد ہواؤں میں تیری مسکراہٹ یاد آتی ہے

مجھے اپنےاندر گرمی محسوس ہوتی ہے

جب بھی میں سانس لیتا ہوں  تم مجھے یاد آتے ہو

جب تم نے میرا ہاتھ پکڑا تھا میری روح نے کہا تھا

مجھے اپنے خوابوں میں شامل کرلو

اور اپنے پیار کے ستاروں  کی دنیا  کا ہمسفر بنا لو

اپنے دکھوں اور آنسوؤں میں  حصہ دار بنا لو

اپنی زندگی کی خوشیوں میں  شریک کرلو

میرےہو کر رہو اور صرف میرے

 مجھےاپنا بنا لو اور تم میرے ہو جاؤ

مجھے خوشی ہے کہ تم میری محبت ہو

زندگی کےہر سفر میں میرے قدم ہمیشہ تمھارے ساتھ ہیں 


عادؔل


Waqt kay sitam ( The tyranny of time)

غزل وقت نے جو کیٔے ستِم ٹوٹا ہے دل آنکھ ہے نَم بہار بھی خزاں لگے جب سے ہوے جدا صنم کس کو دِکھاؤں داغِ دل کوئی نہیں  میرا ہمدم ...