Saturday, 17 February 2018

Hum Tum Hongay



غزل
ہم تم ہوں گے بادل ہو گا
رقص میں سارا جنگل ہو گا

وصل کی شب اور اتنی کالی
اُن آنکھوں میں کا جل ہو گا

کس نے کیا مہمیز ہوا کو
شاید اُن کا آنچل ہو گا

پیا ر کی راہ پہ چلنے والو!
رَستہ سارا دلدل ہو گا





No comments:

Post a Comment

Zindgi Ki Kitaab ( Life Book)

زندگی کی کتاب میں خسارہ ہی خسارہ ہے ہر لمحہ ہر حساب میں  خسارہ ہی خسارہ ہے عبادت جو کرتے ہیں جنت کی چاہ میں اُ ن کے ہر ثواب میں خسارہ ...