Sunday, 18 February 2018

Maqaam e Ishq

غزل

تیرے عشق نے ایسا مجھے مقام دیا
ہر ایک شخص کے دل میں قیام دیا

میں سوچتا ہوں توہو جا تا ہے عطا
تیری رضانے مجھے ایسا انعام دیا

ہے مجھ پہ عنایت خاص اُن کی
تیری نظر نے مجھے فیضِ عام دیا

 ملا نہ ہم کو  اگر ساتھ تیراجاناں
 کبھی نہ اپنی قسمت کو الزام دیا

یہ معجزہ ہے تیرے عشق کا عاؔدل
میری حیات کو  ابد تک دوام دیا






No comments:

Post a Comment

Poor seller

مفلس جو اپنے تن کی قبا بیچ رہا ہے واعظ بھی تو ممبر پے دعا بیچ رہا ہے دونوں کو درپیش مسائل اپنے شکم کے وہ اپنی خودی اپنا خدا بیچ رہا ہے