Tuesday, 11 December 2018

Dill mai samaya koi ( In My Heart )

غزل

کیا لگے آنکھ، کہ پھر دل میں سمایا کوئی

رات بھر پھرتا ہے اِس شہر میں سایا کوئی

فکر یہ تھی ،کہ شبِ ہجر کٹے گی کیوں کر

لُطف یہ ہے، کہ ہمیں یاد نہ آیا کوئی

شوق یہ تھا، کہ محبت میں جلیں گے چُپ چاپ

رنج یہ ہے، کہ تماشا نہ دِکھا یا کوئی

شہر میں ہمدم دیرینہ بہت تھے ناؔصر

وقت پڑنے پہ میرے کام نہ آیا کوئی

ناؔصر کاظمی


No comments:

Post a Comment

Zindgi Ki Kitaab ( Life Book)

زندگی کی کتاب میں خسارہ ہی خسارہ ہے ہر لمحہ ہر حساب میں  خسارہ ہی خسارہ ہے عبادت جو کرتے ہیں جنت کی چاہ میں اُ ن کے ہر ثواب میں خسارہ ...