Wednesday, 26 December 2018

Dosti ( Friendship)


دوستی

رات کی تیر گی میں میرے قتل کا اہتمام

برق خنجر کی جو چمکی دوست پہچانے گئے

%%%%%%%%%%%%

پہلے دوستی پھر مُحبت اور پھر بِلا وجہ نفرت

بڑی ترتیب سے اِک شخص نے تباہ کیا مجھے

###########

کب بُھلائے جاتے ہیں دوست جُدا ہو کر بھی وصیؔ

دل ٹوٹ تو جاتا ہے، رہتا پھر بھی سینے میں ہے

@@@@@@@

جو دل کو اچھا لگتا ہے اُسی کو دوست کہتا ہوں

منافق بن کے رشتوں کی سیا ست میں نہیں کرتا

%%%%%%%%%%%%%

اپنوں نے نظر پھیری تو  دِل تونے دیا ساتھ

دنیا میں کوئی دوست میرے کام نہ آیا

#######

دوستی عام ہے   لیکن اے دوست

دوست ملتا ہے بڑی مُشکل سے

@@@@@

دُشمنی آپ کی عنایت ہے

ہم فقط دوستی کے مجرم ہیں

$$$$$$$

دُشمنی میں کہاں وہ ہوتے ہیں

دوستی میں جو وار ممکن ہیں



No comments:

Post a Comment

Poor seller

مفلس جو اپنے تن کی قبا بیچ رہا ہے واعظ بھی تو ممبر پے دعا بیچ رہا ہے دونوں کو درپیش مسائل اپنے شکم کے وہ اپنی خودی اپنا خدا بیچ رہا ہے