Tuesday, 10 April 2018

Hum Aik Hain ( We are One )


ہم ایک ہیں
"ہم ایک ہیں" مگر کیسے؟ صرف ظاہری طور پر ہم ایک ہیں،مگر باطنی طور پر ہم  پتہ نہیں کتنے فرقوں اورحصّوں مین بٹّے ہوئے ہیں،اگر میں اُن حصّوں اور فرقوں کو بیان کروں تو شیطان کی آنت جتنی لمبی فہرست بن جائے اور آپ سنتے سنتے بُور ہوجائیں گے۔اچھا تو میں آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ ایک دِن "ہم ایک ہیں" فلم دیکھنے سینما  گیا ،سینما کے باہر بے پناہ ہجوم تھا،سب لوگ شاید یہ دیکھنے آئے تھے کہ ہم ایک ہیں مگر کیسے؟ ہم میں تو گورا کالے سے، امیر غریب سے نفرت کرتا ہے،کوئی یہ نہیں سوچتا کہ ہم سب انسان ہیں، ہمارےلہو کا رنگ ایک  ہے، ہمارا جسم و روح ایک جیسے ہیں، خیر صاحب سینما  کا گیٹ کھلا اور لوگ ایک دوسرے کودھکا دیتے ہوئے سیٹیں لینے کے لئے اندر ہال کی طرف بھاگے، ہم نے بھی اِس دھکم پیل میں ہال کی راہ لی اوردو چارسیٹوں پر قبضہ کر لیا باقی ہمارے دوست باہر ٹکٹ لینے کے لیے چلے گئے ، جب بہت  دیر بعد پھٹے ہوئے کپڑے، بکھرے بالوں اور لال چہرہ لیے ایک دوست اندر آئے تو میرا  دل دھک سے رہ گیا، خیریت دریافت کی تو دوست نےگال سہلاتے ہوئے کہا،"ذرا باہر ٹکٹ گھر کے سامنے تو دیکھو تمہیں سب صورتِ حال معلوم ہو جائے گی" میں نے جب ہال سے باہر آکرٹکٹ گھر کا منظر دیکھا توبے اختیار ہنسی چھوٹ گئی، مگر دوسرے ہی لمحے میں رونے لگا، حالت یہ تھی کہ سب سینما بین ٹکٹ لینے کی خاطر ایک دوسرے کے اُوپر چڑھے ہوئے تھے، کچھ چلاّ رہے تھے تو کچھ ایک دوسرے کا گریبان تھامے"ہم ایک ہیں" ہونے کا ثبوت پیش کر رہے تھے، جناب یہی حالت آجکل ہمارے معا شرےاور ہمارے ملک  کی ہے ، ہم سب "ہم" نہیں رہے بلکہ "ایک ایک " ہو گئے ہیں،اگر ہمیں اپنے ملک کی سلامتی مقصود ہے تو ہمیں اپنے ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے ایک ہونا پڑے گا، مگر جناب میں تو بھول گیا ،"ہم سب توایک ہیں"  ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا

ایس تجمل عاؔدل




We are one
"We are one" but how? It is obviously we are one, but in fact, we do not know how many sects and religions are divided, if I describe these parts and differences, then the longer the devil becomes the listener and you will be listening. So I want to tell you that I was went with my friends to cinema viewing movie, there was a crowded crowd outside the cinema, and everyone had probably come to see that we are one but how? We hate dark riches from black, rich, poor, nobody thinks that we are all human, our color is one, our body and soul are the same physically, well-being, the gate of the cinema open and the people would jump each other. To pick up seats, move towards the hall, we also took the path of the hall in Dump and captured the four seats, our friends went to take tickets out there, After longtime When a friend came with clothes were shattered, scattered hair. and red face, my heart was stunned, the friend found out of sense, saying, "Look at the ticket outside the house, look at all of you Rumor will be found "When I saw the ticket house coming out of the hall, I was shocked to laugh, but I started crying in the second moment, the condition was that all the cinemas were tied to each other for taking a ticket. Some were running, while some were presenting evidence of being "we are one", each other is in our situation today in our society and our country, we are not all "we" but "one". If we have the purpose of our country's security, then we will have to be one to end the evil of terrorism from our country, but I forgot Mr., "We are all one". hahahahahaa
S. Taimal Adil

No comments:

Post a Comment

Poor seller

مفلس جو اپنے تن کی قبا بیچ رہا ہے واعظ بھی تو ممبر پے دعا بیچ رہا ہے دونوں کو درپیش مسائل اپنے شکم کے وہ اپنی خودی اپنا خدا بیچ رہا ہے