Wednesday, 25 April 2018

Muhabbat Aur Aqidat ( Love and Faith )


محبت اورعقیدت
محبت ایک ایسا جذبہ ہےجس کو عطا ہو جائے وہ دونوں جہان میں امر ہو جاتا 
ہے۔وجودِ فانی کو لا فانی   کر دیتا ہے۔محبت کی طلب ہر ایک کو ہوتی ہے،چاہے وہ انسان ہو یا حیوان، محبت ہی سے دنیا میں خوبصورتی اور رنگینی پھیل رہی ہے۔محبت ایسی پیاری چیز ہے جو انسان کو مشکل ترین کا موں کے لیے مجبور کرتی ہے،اگر محبت نہ ہوتی زمانے میں تو قربانی کا جذبہ  ختم ہو جاتا،انسان کی تخلیق جب سے ہوئی ہےوہ محبت کی تلاش میں سرگرداں  رہتا ہے اور سچی محبت کی کھوج  میں وہ اپنی ہستی کو بھی مٹانے کیلئے تیار رہتا ہے، اُس کی تلاش اور کھوج روزِازل سے لے کر ابد تک جاری ہے اور جاری رہے گی،کیونکہ اِس جذبےکی بغیر وہ اپنی ہستی کے لئے اطمنان اور سکون نہیں حاصل کر سکتا،محبت کی خاطر اِنسان اپنا سب کچھ حتٰی کہ اپنی جان تک قربان کرنے کے لئے تیار ہو جاتا ہے،یہ جذبہ  جس کو عطا ہو جائے اُس کی دنیا ہی بدل جاتی ہے،محبت حقیقی ہو یا مجازی اِس کی حدّت میں اپنی ہستی جل کر خاک ہو جاتی ہے، محبوب ایک نگاہِ عنایت کی خا طر کیا کیا جتن کرتا ہے، وقت اور زمانے کی قید سے آزاد ہو کر صرف اپنے محبوب کا ہو کر رہتا ہے،اُسے زمان اور مکان سے کوئی غرض نہیں ہوتی،اُس کا تو وجود ہی مٹ جاتا ہے،"خود کو خاک کیئے بیٹھے ہیں اُ س اِک خاک کی خاطر " کی تصویر  بن جاتا ہے، اپنے وجود اپنی خواہشات کو محبوب کی خا طر خاک میں ملا دیتے ہیں۔ اُن کی تو بس ایک ہی خواہش ہوتی ہے ،کہ محبوب کی کیا خواہش ہے،وہ اپنی پوری زندگی صرف ایک پل  کو حاصل کرنے کے لیےگزار دیتے ہیں،جس پل میں اُس کا محبوب  راضی ہو جائے،اُس کی ایک نظرِکرم حاصل ہو جائے۔ وہ ایک پل کی تلاش میں کئی ہستیاں مٹ گئیں۔
محبت اُسی کو حاصل ہوتی ہےجس میں عقیدت ہو اور عقیدت کا جذبہ اُس کو ملتا ہے جس میں عاجزی و انکساری ہو،عاجزی اور انکساری کے لیے  اپنے اندرتخلیقِ کائنات اور موجودات کو سر تسلیمِ خم رَبّ تعالٰی کی رضا کے لیے راضی ہو نا ضروری ہوتا ہے یعنی کہ جو کچھ بھی انسان کے ساتھ اِس دنیا میں اور آخرت میں معملات ہونے ہیں اُس پر راضی بہ رضا رہنا۔ محبت اور عقیدت جب کسی کو یہ دونوں جذبے حاصل ہو جاتے ہیں،وہ ایسی منزل پر فائز ہو جاتا ہے جس کو مقامِ رضا کہتے ہیں اور انسان اُس تک پہنچنے کی کوشش میں ازل سے لگا ہوا ہے، عقیدت اور محبت کا تعلق دل سے ہےاور اگر دل صاف نہ ہو تو اُس میں عقیدت اور محبت کا نور کیسے آسکتا ہےاور دِل صاف نہیں تو جسم بھی پاک و صاف نہیں ہو سکتا۔

نگاہِ یار سےہم کو کیا کیا نہیں ملتا
سکونِ قلب اِس کے سوا نہیں ملتا

یہ عشق کا ہی  معجزہ ہے عاؔدل
ذکر محبوب کا مُحب سے جدا نہیں ملتا
ایس تجمل عاؔدل 




Love and Faith
Love is a passion that gives birth to both worlds. There is a need for immorality. Everybody is asking for sacrifice, whether human beings or animals, love make the world so colorful and beauty. It is a sweet thing that love forces man to make the most difficult, if there is no love, then the passion of sacrifice ends, when the creation of a human being has been a source of love. And in search of true love, for true love man is ready to eliminate his eagerness, his search and discovery will be continued forever and will continue, because it Without emotions, he cannot get peace and prosperity for his life; For the sake of love, man is ready to sacrifice everything to his soul, the world of the passion which is given to him changes. If love is real or virtual, its existence burns up and burns, the beloved of the one whose one look, is free from being freed from the time of time and imprisonment, It does not have any sense of time or house, it erases itself, "it is the image of the one who is make of dust, for the sake of one's dust" make picture of the nothing. They just want the same desire, what is the desire of the beloved, they give their whole life to get only one bridge, in the moment the person likes his beloved, get a look at him. The searches of one moments took several lives end.
Love is the same as it is the love of belief and integrity, which is humble and incompatible, recognizes its universe and existence for humility and integrity. It is necessary for the pleasure of Allah Almighty. That is, whatever happening in humans and in the Hereafter with humans, please be happy for Allah. Love and belief when one gets both of these passions, he gets fed up on a destination which is called a place of worship and man is engaged in an effort to reach it, faith and love are of interest. If the heart is not clean, how can the light of love and faith come true, and when the heart is not clean, the body cannot be clean and smooth.

Do not see what we get from lover eyes
The Peace cannot be found from without love
This is a miracle of love
The believer is not separated from the beloved believer

S. Tajamul Adil


No comments:

Post a Comment

Poor seller

مفلس جو اپنے تن کی قبا بیچ رہا ہے واعظ بھی تو ممبر پے دعا بیچ رہا ہے دونوں کو درپیش مسائل اپنے شکم کے وہ اپنی خودی اپنا خدا بیچ رہا ہے