Wednesday, 6 January 2021

Kaisay wo lout aaye ( How he come back )

غزل


کیسے وہ لوٹ آئے کہ فُرصت اُسے نہیں

دُنیا سمجھ رہی ہے ، محبت اُسے نہیں


لگتا ہے آ چکی ہے کمی اُس کی چاہ میں

کافی دنوں سے مجھ سے شکایت اُسے نہیں


دِل کی زمیں ہے اُس کی بنجر  اِس لئے

جذبوں کی بارشوں کی عادت اُسے نہیں


ہر چیز اختیار میں وہ رکھتا ہے مگر

دِل سےرہائی پانے پہ قدرت اُسے نہیں


اُس پہ زمانہ رنگ جماتا بھی کس طرح

حیرت کدے میں رہ کے بھی حیرت اُسے نہیں


صحرا کے ہر ایک ورق پہ تحریر ہے اُسکا نام

کل تک جو کہہ رہ تھا وحشت اُسے نہیں


فاخرہ بتول 




 

No comments:

Post a Comment

Waqt kay sitam ( The tyranny of time)

غزل وقت نے جو کیٔے ستِم ٹوٹا ہے دل آنکھ ہے نَم بہار بھی خزاں لگے جب سے ہوے جدا صنم کس کو دِکھاؤں داغِ دل کوئی نہیں  میرا ہمدم ...