Friday, 16 March 2018

Chemical love Letter


کیمیائی محبت نامہ

مائی ڈئیرچاندی

تم سے ملے ہوئے ایک پیریڈ گزر چکا ہے مگر ایسا لگتا ہے جیسےتم آج بھی میری آنکھوں کےسامنے ٹرانسپیرنٹ سلوشن کی مانندہو،سوچتا ہوں کہ آنکھوں پر
 مائیکرو سکوپ کو فوکس کر کے تم کو ہر وقت دیکھتا رہوں۔اب صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے،اِس لیئے دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر اپنے جذبات کا اظہار کر رہا ہوں۔جب پہلی بار تم مجھے دیکھ کر ذرا سا مسکرائی تھی تو ایسے محسوس ہوا تھا جیسے ٹیسٹ ٹیوب بیکر میں رگڑ گئی ہو،اور میرا دل تمھارے مرکری نما حُسن کو دیکھ کرفاسفورس کی مانند جلنے لگاتھا۔اُس دن میں تم سے بات کرنا چاہتا تھا مگر تم ایتھر کی طرح فوراً غائب ہو گئی، اور میں تمھیں اپنی محبت کا یقین نہ دلا سکا  ،جو ہیرے کی مانند سخت ہے۔اور میں تمھارا دیدار بھی نہ کرسکا،تمھاری جدائی کی وجہ سےمیں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی طرح بے رنگ،بےبو اور بے ذائقہ ہو کر رہ گیا ہوں۔اور میرا رنگ گندھک کی طرح پیلا پڑ گیا ہے۔میری سمجھ میں نہیں آرہا کہ میں تم کو اپنی محبت کا یقین کس  کیمیائی پروسس کے ذریعے کراؤں۔
اے جانِ من! آخر میں کب تک آکسی ہائیڈروجن شعلے کی طرح تمھاری جدائی میں جلتا رہوں گا۔تمھاری قُربت میرے لیئے آکسیجن کی مانند ہے، میرے پاس ایسا کوئی لٹمس پیپر بھی نہیں ہے جس سے میں اپنے دل کی وہ تیزابیت دکھا سکوں جو صرف تمھاری اساسیت کے لیئے ہے۔ کاش تم آن ملو پھر ہم ہمیشہ کے لیئے ایک دوسرے میں غرق ہو کر سالٹ بن جائیں،تو پھر کوئی قوت میرے اور تمھارے بونڈ کو توڑ نہ سکے،
مجھے معلوم ہے کہ اگر میرے عشق کی ہائیڈروجن  اور تمھارے حُسن کی آکسیجن کو محبت کے کرنٹ سے یکجا کر دیا جائے تو  دھماکہ ہو گا، لیکن نیوٹن کی قسم میں اِس طرح کے دھماکوں سے نہیں ڈرتا، میں تم سے اتنا پیار کرتا ہوں کہ اگر تم نےمیرے اِس پیار کواپنے پیریڈک ٹیبل  کی تیزابی دھاتوں کے گروپ میں سب سے پہلے نمبر پر نہ رکھا تو میرا د ل تمھاری بے وفائی سے  زنگ آلود ہو جائے گا،پھر  یہ بے وفائی کا نائٹرک ایسڈ میرے اِس زنگ آلود دل پر پڑنے سے میری جان ہائیڈروجن گیس بن کر اُڑ جائے گا، میرے نزدیک تمھارا حُسن مثبت آئن ہے،اور میرا عشق منفی آئن ہے،اور اگر اِن آئینوں کو آپس میں ملا کرآئینی بونڈ کے ذریعے یکجا کیا جائے تو پھر جس طرح آئینی بونڈ ، کیمیائی بونڈز  میں اہم ترین بونڈہے،اِسی طرح ہمارا جوڑا بھی مثالی  جوڑا ہو گا۔
میرا جی چاہتا ہے  کی میں الیکٹران کی طرح تمھارے نیوکلیس کے دو پروٹان کےگرد ہروقت چکر لگا تا رہوں، کیونکہ یہ بھی ہو سکتا ہے کبھی بھی الیکٹران سے نیوٹران بن جاؤں  تو پھر ہم دونوں کا میلاپ ہو جائے،اور ہ بھی ہو سکتا ہے کہ ڈائی پول،ڈائی پول انٹر ایکشن کی وجہ سے میں تمھارے ساتھ چمٹ کر یکجان ہو جاؤں،میں تم سے محبت کرتا ہوں، چاہو تو تم میری محبت کو اپنی ویٹ بیلنس  میں تول لوتو تمھیں میری محبت کا احساس ہو جائے گاکہ میری محبت کتنی بھاری ہے،اور ہاں اگر تم نے میر ےمحبت نامے کا جواب محبت میں نہ دیا تو مجھے بوہر کی قسم میں یورینیم بن جاؤں گا،تو پھر اِس کے اثرات ایٹم بم کی طرح خطرناک ہوں گے
فقط تمھارا

ایلیمنٹ (سونا  گولڈ)




Chemical love Letter

My Dear Silver (Ag)

You have passed a paragraph, but it seems as if you still like my eye transient solution, I think you should always keep looking at micro scoop on my eyes. For this reason, I am expressing my emotions by force of heart. When the first time you had a slight smile watching me, it felt like the test tube got rubbed in Baker, and my heart was burning like phosphorus (P) to see your beautiful face Mercury (Hg). I wanted to talk to you on this day but you disappeared immediately like Ether, I cannot believe to you of my love, which is as tough as diamonds ©. I could not even sleep, because of your separation I have become colorless, unhealthy and flavorless as carbon dioxide ( CO2). And my color became yellow like a sulfur. I do not understand what I'm sure to do about my love with you any chemical process.
Hey my love! In the end, as long as Oxyhydrogen ( hydrogen (H2) and oxygen (O2) flame will continue to burn in your flow. All the proximity is like oxygen to me, I do not have any litmus paper that I can show the acidity of my heart which is just for your basis. I wish you could go and then we would be surrounded by one another forever like a salt, then no power could break me and your bonds.
I knew that if the hydrogen (H2) of my love and the oxygen (O2) of your beauty is combined with current of love, it will be a blast, but I do not fear such a bomb blast. I swear in Newton; I love you so much that if you do not put my love at the first number in the periodic table of metal group. then I will definitely get rid of you, then this Unfaithfulness nitric acid  (HNO3) spread on my heart is due to this my heart fly out like Hydrogen gas, you are love in my opinion is positive ion (+ve), and my love is negative ion (-ve), and if these laws are mixed together If combined like ionic Bond and Bond constitutional as chemical bonds, the pair would be our ideal mate.
I would like to be surprised at the two protocols of your nucleus, like electron, because it can sometimes become electrically neutral, then both of us may be mellowed, and may also be Due to the dipole interaction, I should kiss you, I love you, if you want to weigh my love please check in your weight balance, you will feel my love, how much my love is so heavy Yes, and yes, if you do not respond to the love letter, I swear Bohr ,I will became uranium (U) in the form of bomb, then its effects atom bomb There may be dangerous
Only you
Element (Gold Au)

No comments:

Post a Comment

Poor seller

مفلس جو اپنے تن کی قبا بیچ رہا ہے واعظ بھی تو ممبر پے دعا بیچ رہا ہے دونوں کو درپیش مسائل اپنے شکم کے وہ اپنی خودی اپنا خدا بیچ رہا ہے