Thursday, 29 March 2018

Pahley Barish (First Rain)

غزل

میں نے جب لکھنا  سیکھا تھا
پہلے تیرا نام لکھا تھا

میں وہ صبر صمیم ہوں جس نے
بارِامانت سر پہ لیا تھا

میں وہ اِسمِ اعظم ہوں جس کو
جِن و ملک نے سجدہ کیا تھا

تُونے  کیوں میرا ہاتھ نہ پکڑا
میں جب رستے سے بھٹکا تھا

تجھ بن ساری عمر گزاری
لوگ کہیں گے تو میرا تھا

پہلی بارش بھیجنے والے!
میں تیرے دَرشن کا پیاسا تھا

دو رُوحوں کا پیاسا بادل
گرج گرج کے برس رہا تھا

دو یادوں کا چڑھتا دریا
ایک ہی ساگر میں ڈوبا تھا

دل کی کہانی کہتے کہتے
رات کا آنچل بھیگ چلا تھا

رات گئے سویا تھا لیکن
تجھ سے پہلے جاگ اُٹھا تھا

ناؔصر کاظمی




Ghazal

When I learned to write
First your name was written

I am patient that I am patient
Trusteeship had taken on head

I'm the one whom I am great name
The country whose prostration was prostrated

Why did not you hold my hand?
When I was wandering off

You spent all the time
People would say if it was mine

First Rain senders!
I was thirsty for you

Thirsty cloud of two souls
It was a rainy neck

The two memories arise the river
Was in the same ocean

Say the heart story
The night was tremendous

It was sleepy but night
Wake up before you


Nasir Kashmi





No comments:

Post a Comment

Poor seller

مفلس جو اپنے تن کی قبا بیچ رہا ہے واعظ بھی تو ممبر پے دعا بیچ رہا ہے دونوں کو درپیش مسائل اپنے شکم کے وہ اپنی خودی اپنا خدا بیچ رہا ہے