Wednesday, 21 March 2018

Zakham Dill Kay


غزل

زخم دل کےتمام بھر جائیں
کاش نظروں میں وہ اُتر جائیں

خانہِ دل غموں کا مسکن ہے
دِل سے نکلیں تو غم کدھرجائیں

منزلِ عشق اُن کو ملتی ہے
دل کی راہوں سے جو گزر جائیں

دِل ہی جن کا نہ ساتھ دے وہ لوگ
دل شکستہ بتا کدھر جائیں

دل ہی دولت ہے اہلِ دل کے لیے
دِل پہ قابو نہ ہو تو مر جائیں

دِل کی دنیا میں بسنے والوں سے
دِل کی باتیں کریں جدھر جائیں

دِل ہی کعبہ ہے غم نصیبوں کا
دل سے نکلیں تو ہم کدھر جائیں

دِل ہے صوؔفی کے پیار کی منزل
اُن کے جلوے یہاں بکھر جائیں



Ghazal

Fill up with a wound heart
I wish they could fall

The heart is a gut
If you get out of your heart, then get sad

The destination is found in the destination
Pass through the path of heart

Those who do not support the heart
Let's go and tell me where

The heart is wealthy for the heart
Do not die if you do not control your heart

From the settlers in the heart of the heart
Let's talk about the heart

The heart is the one who is grieved
If we get out of the heart, then go

The heart is the love of the Sufi
Go around all of them

No comments:

Post a Comment

Poor seller

مفلس جو اپنے تن کی قبا بیچ رہا ہے واعظ بھی تو ممبر پے دعا بیچ رہا ہے دونوں کو درپیش مسائل اپنے شکم کے وہ اپنی خودی اپنا خدا بیچ رہا ہے