چند خوابوں کے
عطا کرکے اُجالے مجھ کو
کردیا وقت نے
دُنیا کے حوالے مجھ کو
جن کو سورج میری
چوکھٹ سے ملا کرتا تھا
اب وہ خیرات میں
دیتے ہیں اُجالے مجھ کو
مفلس جو اپنے تن کی قبا بیچ رہا ہے واعظ بھی تو ممبر پے دعا بیچ رہا ہے دونوں کو درپیش مسائل اپنے شکم کے وہ اپنی خودی اپنا خدا بیچ رہا ہے
No comments:
Post a Comment