Wednesday, 9 December 2020

Sar say pa tak ( From head to toe )


غزل

سر سے پا  تک وہ گلابوں کا شجر لگتا ہے

باوضو ہو کے بھی چھوتے ہوئے ڈر لگتا ہے


میں تیرے ساتھ ستاروں سے گذر سکتا ہوں

کتنا آسان محبت کا سفر لگتا ہے


مجھ میں رہتا ہے کوئی دُشمنِ جانی میرا

خود سے تنہائی میں ملتے ہوئے ڈر لگتا ہے


بُت بھی رکھے ہیں ، نمازیں بھی ادا ہوتی ہیں

دِل میرا دل نہیں، اللہ کا گھر لگتا ہے


زندگی تونے مجھے قبر سے کم دی ہے زمیں

پاؤں پھیلاؤں تو دیوار میں سر  لگتا ہے


بشیر بدرؔ 




 

No comments:

Post a Comment

Poor seller

مفلس جو اپنے تن کی قبا بیچ رہا ہے واعظ بھی تو ممبر پے دعا بیچ رہا ہے دونوں کو درپیش مسائل اپنے شکم کے وہ اپنی خودی اپنا خدا بیچ رہا ہے