Friday, 4 December 2020

Lafzoon ki tarah ( Meet me like words )

غزل


لفظوں کی طرح مجھ سے ، کتابوں میں ملا کر

دنیا کا تجھے ڈر ہے ، تو خوابوں میں ملا کر


پھولوں  سے تو خوشبو کا ، تعلق ہے ضروری

تو مجھ  سے مہک بن کے، گلابوں میں ملا کر


ساغر کو میں چھو کر ، تجھے محسوس کرونگا

مستی کی طرح مجھ سے ، شرابوں میں ملا کر


میں بھی ہوں بشر ، مجھ کو بہکنے کا بھی ڈر ہے

اِس واسطے تو مجھ سے، حجابوں میں ملا کر 




 

No comments:

Post a Comment

Adam ka Butt bana kay (Making an idol of Adam )

آدم کا بت بنا کےاُس  میں سما گیا ہوں ویسے بھی میں خُدا تھا ایسے بھی میں خُدا ہوں   خُود مَیں نے ہی بتایا وہ رازِ کنت و کنزن اب آدمی کی صُورت...